International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, April 7, 2008

اوپیک ممالک مشترکہ بینک قائم کریں ، تیل کی قیمت کا تعین ڈالر کی بجائے مشترکہ کرنسی میں کیاجائے ، محمود احمدی نژاد



تہران ۔ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے اوپیک ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایک مشترکہ بینک قائم کریں اور تیل کی قیمت کا تعین ڈالر کی بجائے مشترکہ کرنسی میں کیا جائے ۔ ایرانی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق احمدی نژاد نے اوپیک سے مطالبہ کیا ہے کہ اوپیک ممالک کا ایک علیحدہ بینک اور مشترکہ کرنسی ہونی چاہیے ۔ ایرانی صدر کا موقف تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی خرید و فروخت امریکی ڈالر میں ہوتی ہے۔ ڈالر کی قدر ے میں مسلسل کمی کے سبب ایک طرف تیل کی قیمتو ںمیں اضافہ ہوا ۔ دوسری جانب تیل برآمد کرنے والے ملکوں کے ڈالر ریزروو کی مالیت بھی گھٹ رہی ہے ۔ ایرانی صدر یہ تجویز پہلے بھی پیش کر چکے ہیں لیکن اوپیک میں شامل امریکی اتحادی ممالک کی جانب سے اس تجویز کو خاطر خواہ پذیرائی نہیں ہو سکی ان ممالک میں سعودی عرب بھی شامل ہے

No comments: