وزیر اعظم نے لینڈ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور سرکاری اراضی وا گزار کرانے اور سرکاری اراضی پر قابضین کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے عوامی شکایات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ لینڈ کمیشن ، متروکہ وقف املاک ، محکمہ اوقاف ، محکمہ انہار ، ریلوے بلدیات ، اور دیگر سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین با اثر افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر کے سرکاری اراضی کو وا گزار کروایا جائے ۔نیز سابقہ پانچ سالہ دور حکومت میں ہونے والی الاٹ منٹ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور غریب بے گھر افراد کو گھر فراہم کرنے کے لیے پانچ مرلہ کے پلاٹ فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ وزیر اعظم کے احکامات کی روشنی میں چیف سیکرٹریز نے تمام ڈی سی اوز کو حکم جاری کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین با اثر افراد لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کر کے سرکاری اراضی واگزار کرانے اور سابقہ پانچ سالہ دور حکومت میں ہونے والی الاٹ منٹ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔سرکاری اراضی وا گزار کرانے کے لیے محکمہ مال کی معاونت پولیس رینجرز کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, April 7, 2008
پاکستان ۔ لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کا حکم
وزیر اعظم نے لینڈ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور سرکاری اراضی وا گزار کرانے اور سرکاری اراضی پر قابضین کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے عوامی شکایات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ لینڈ کمیشن ، متروکہ وقف املاک ، محکمہ اوقاف ، محکمہ انہار ، ریلوے بلدیات ، اور دیگر سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین با اثر افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر کے سرکاری اراضی کو وا گزار کروایا جائے ۔نیز سابقہ پانچ سالہ دور حکومت میں ہونے والی الاٹ منٹ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور غریب بے گھر افراد کو گھر فراہم کرنے کے لیے پانچ مرلہ کے پلاٹ فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ وزیر اعظم کے احکامات کی روشنی میں چیف سیکرٹریز نے تمام ڈی سی اوز کو حکم جاری کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین با اثر افراد لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کر کے سرکاری اراضی واگزار کرانے اور سابقہ پانچ سالہ دور حکومت میں ہونے والی الاٹ منٹ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔سرکاری اراضی وا گزار کرانے کے لیے محکمہ مال کی معاونت پولیس رینجرز کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment