اسلام آباد . . . وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی مدت تعیناتی کم کرنے کی کوئی سمری تیار نہیں کی گئی اور معزول ججوں کی بحالی ، عوامی خواہشات کے مطابق ہوگی ۔وزیر قانون نے اسلام آباد میں وکلا کے وفد سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ اعلی عدلیہ کے ججوں کی مدت کم کرنے کی کسی تجویز پر غور نہیں ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اتحاد کی تمام جماعتوں کی ایک نمائیندہ پارلے مانی کمیٹی بننی ہے اور یہ کمیٹی ہی ججوں کی بحالی پر قرار داد کی سفارشات بنائے گی ، جنہیں پارلے منٹ میں منظور کیلئے پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر فیصلہ پارلے مان نے ہی کرنا ہے اور اس معاملے کو عوامی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے گا ۔وزیر قانون نے لوگوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معزول ججوں کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا ہے اور امید ہے کہ مسئلہ تیس دنوں کی مدت کے اندر ہی حل کرلیا جائے گا ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, April 7, 2008
معزول ججوں کی بحالی عوامی خواہشات کے مطابق ہوگی : فاروق نائیک
اسلام آباد . . . وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی مدت تعیناتی کم کرنے کی کوئی سمری تیار نہیں کی گئی اور معزول ججوں کی بحالی ، عوامی خواہشات کے مطابق ہوگی ۔وزیر قانون نے اسلام آباد میں وکلا کے وفد سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ اعلی عدلیہ کے ججوں کی مدت کم کرنے کی کسی تجویز پر غور نہیں ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اتحاد کی تمام جماعتوں کی ایک نمائیندہ پارلے مانی کمیٹی بننی ہے اور یہ کمیٹی ہی ججوں کی بحالی پر قرار داد کی سفارشات بنائے گی ، جنہیں پارلے منٹ میں منظور کیلئے پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر فیصلہ پارلے مان نے ہی کرنا ہے اور اس معاملے کو عوامی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے گا ۔وزیر قانون نے لوگوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معزول ججوں کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا ہے اور امید ہے کہ مسئلہ تیس دنوں کی مدت کے اندر ہی حل کرلیا جائے گا ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment