International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, April 7, 2008

ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ سید یوسف رضا گیلانی

پاکستان زلزلے اور سیلابوں کے دور میں آسٹریلیا کی امداد کی قدر کرتا ہے۔ مس میکارتھی
وزیر اعظم کی برطانوی وزیر داخلہ اور آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی جائے گی وہ پیر کو اسلام آباد میں برطانیہ کے وزیر داخلہ جیک اسمتھ اور آسٹریلیا کی پاکستان میں ہائی کمشنر مس سریکا میکا رتھی سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں الگ الگ ملاقات کی برطانوی وزیر داخلہ سے باتیں کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ نئی جمہوری حکومت ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مختصر اور طویل مدت کے اقدامات کرے گی کیونکہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اس سلسلے میں انہو ںنے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی شہادت کا حوالہ دیا جو قوم کا ایک بڑا نقصان ہے وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی عالمی مسئلہ ہے اور عالمی برادری کو دہشت گردی کی وجوہات کے خاتمے پر توجہ دینی چاہیے جو اقتصادی ناہمواری اور حل طلب سیاسی مسائل کی وجہ سے پیدا ہو ئی ہے جبکہ پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مس سریکا میکارتھی سے باتیں کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دو طرفہ تعلقات میں مزید اضافے کے لئے تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان زلزلے اور سیلابوں کے دور میں آسٹریلیا کی امداد کی قدر کرتا ہے مس میکارتھی نے کہا کہ آسٹریلیا کی حکومت مختلف شعبوں میں تعاون کے ساتھ فاٹا میں منصوبوں پر کام کر نے میں دلچسپی رکھتی ہے

No comments: