عدلیہ کے بحران کا خاتمہ سو دن کے حکومتی پروگرام کا حصہ ہےہماری حکومت صوبائی خود مختاری پر یقین رکھتی ہےکنکرنٹ فہرست ایک سال میں ختم کر دیں گےاگرچہ حکومت میں آئے ہیں لیکن اصل طاقت عوام کو سمجھتے ہیںاس عوامی طاقت کو ساتھ لے کر چلیں گےوزیر اعظم کی مختلف وفود سے گفتگو
اسلام آباد۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عدلیہ کا بحران پارلیمنٹ کے ذریعے حلکریں گے ۔ عدلیہ کے بحران کاخاتمہ سو دن کے حکومتی پروگرام کا حصہ ہے ۔ہماری حکومت صوبائی خود مختاری پر یقین رکھتی ہے ۔کنکرنٹلسٹکو ایک سال میں ختم کر دیں گے ۔اگرچہ حکومت میں ہم آئے ہیں،لیکن طاقت کا اصل سر چشمہ عوام ہی کو سمجھتے ہیں۔عوام ایک طاقت ہے اور اس طاقت کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں سے آئے ہوئے مختلف سیاسی و سماجی طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،جنھوں نے اتوار کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران وفود سے بات چیت کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت آئین کی بالا دستی ،قانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے ۔عدلیہ کے بحرانوں کا حل پارلیمنٹ کے ذریعے تلاش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ملک کو مشکل بحرانوں سے نکالنے کے لیے پی ڈی اے میں شامل جماعتوں پر جو اعتمادکیا ہے حکومت اس اعتماد پر پورا اترے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت صوبائی خودمختاری پر یقین رکھتی ہے اور شہید ذولفقار علی بھٹو کے منشور کے مطابق کنکرنٹ لسٹ کو ایک سال میں ختم کر دیا جائے گا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کا عزم لے کر حکومت میں آئے ہیں اور عوام کو ہی طاقت کا سرچشمہ سمجھتے ہیں ۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت تمام اتحادی جماعتو ں اور معاشرے کے تمام طبقوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے لیے ملک میں امن وامان ضروری ہے اور معاشی استخکام کا انحصار سیاسی استحکام پر ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ معاشرے کے متوسط طبقے کے مسائل کے حل اور بجلی اور پانی کی کمی پر قابو پانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے تمام سرکاری گاڑیوں کو سی این جی پر منتقل کرے گی وفد میں شامل افراد نے وزیر اعظم کو اپنے اپنے حلقوں کے مسائل سے اگاہ کیا
No comments:
Post a Comment