International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, April 7, 2008

ججز بحال نہ ہوئے تو دما دم مست قلندر ہو گا ۔ اعتزاز احسن



سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ججوں کی بحالی کیلئے دی گئی مدت اور الٹی گنتی جو کہ شروع ہو چکی ہے تک اگر ججز بحال نہ ہوئے تو دما دم مست قلندر ہو گا اور وکلاء سڑکوں پر ہوں گے جبکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت دیگر معزول ججز پورے ملک کا دورہ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ہلہ چوک میں وکلاء کی طرف سے کئے گئے استقبال کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر لاہور بار کے سیکرٹری لطیف سرا، جنرل سیکرٹری پتوکی میاں دلبر شاکر کے علاوہ میاں فیصل میانہ امیر جماعت اسلامی تحصیل پتوکی بھی موجود تھے ۔ چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ اعلان مری پر حکومت عملدرآمد کرے گی اور چیف جسٹس اور دیگر ججز وکلاء کی زبردست جدوجہد سے بحال ہوجائیں گے ۔ اس موقع پر عوعام کی بڑی تعداد نے نعرہ بازی کی اور کہا کہ ’’چیف تیرے جانثار بے شمار، اعتزاز قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں عدلیہ کی بحالی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی

No comments: