بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کے واحد رکن یار محمد رند اپوزیشن کا کردار اد ا کریں گے
کوئٹہ۔ بلوچستان اسمبلی ملک کی واحد اسمبلی ہے جس میں صرف ایک رکن اسمبلی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گا۔ بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ(ق) کے کامیاب ارکان اسمبلی نے پیپلزپارٹی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے تاہم سابق وفاقی وزیر یار محمد رند نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے اور بلوچستان اسمبلی میں وہی اپوزیشن لیڈر بھی ہوں گے۔ ادھر پیر کو بلوچستان اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھایا ۔ سپیکر جمال شاہ کاکڑ نے ان سے حلف لیا ۔ بی این پی کے ارکان صوبائی اسمبلی نے اپنی مادری زبان میں حلف اٹھانے پر اصرار کیا جس پر ان سے بلوچی زبان میں حلف لیا گیا ۔ جبکہ بعض دیگر ارکان اسمبلی سے پشتو زبان میں بھی حلف لیا گیا ۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد بے نظیر بھٹو ‘ بالاچ مری اور اکبر بگٹی کے لیے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, April 7, 2008
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment