International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, April 7, 2008

ایران ‘ شمالی کوریا اور لیبیا کو ایٹمی راز دینے کا الزام ملک بچانے کیلئے اپنے سر لیا تھا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان


ملک کو دو بار بچایا پہلی بار ملک کو ایٹمی طاقت اور دوسری بار الزام اپنے سر لے کر ۔
ایٹمی سائنس دان کا غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو

ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہمارے قومی ہیرو ہیں ان پر سے پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں۔ شاہ محمود قریشی
اسلام آبادلندن ۔ ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران ‘ شمالی کوریا اور لیبیا کو ایٹمی راز دینے کا الزام ملک بچانے کے لیے اپنے سر لیا تھا فرانسیسی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کو دو بار بچایا پہلی بار ملک کو ایٹمی طاقت ا ور دوسری بار الزام اپنے سر لے کر ملک کو بچایا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بتایا کہ نئی حکومت نے ان سے رہائی کے لیے رابط نہیں کیا جبکہ انہوں نے بھی اس سلسلے میں کسی سے بات نہیںکی ہے ڈاکٹر عبدالقدیر کا کہنا ہے کہ انہیںخدا کی ذات پر یقین ہے اور وہ قرآ ن پاک کی تلاوت سے سکون حاصل کرتے ہیں جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پر عائد پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان پر پابندیوں کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے اور ڈاکٹر خان ہمارے قومی ہیرو ہیں

No comments: