International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, April 17, 2008

ق لیگ کی لوٹ مار بے نقاب کرکے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔ شہباز شریف

حاصل پور ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں دیانتدار آفسران تعینات کیے جائیں گے جرائم بڑھنے کی وجہ کرپٹ پولیس آفیسر ہیں اب ان کے لیے ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار آج لاہو رمیں چوہدری محمد جمیل جوہر ایڈووکیٹ ‘ سابق چیئرمین بلدیہ حاصل پور و پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ نمبر 186 این اے حاصل پور کی زیر قیادت وکلاء و پارٹی وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے کسی آمر کے لیے کوئی ہمیں دبا نہیں سکتا جب تک ہم اداروں خصوصا عدلیہ پارلیمنٹ اور میڈیا کو مضبوط نہیں کرتے آمروں سے نجات ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اور وکلاء زندہ ہیں آمروں کو برداشت نہیں کر سکتے وکلاء نے اس جدوجہد میں اپنا سب کچھ داؤ پر لگا کر عوامی عزت حاصل کی ہے ہمیں مل کر اداروں اور ملک کی تعمیر وترقی کرنی ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو قانون کی حکمرانی والا ملک دیا جاسکے اگر ہم قانون اصولوں اور ضابطوں پر چلیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں د ے سکتی ہماری قوم کو ترقی کے لیے قانو ن کی حکمرانی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ا نہوں نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کی بحالی کا اپنے اراکین اسمبلی سے حلف لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے معزول ججز کو رہائی دلائی ہے اور جلد ہی انہیں ان کے عہدوں پر بحال کریں گے آمریت کے سہارے چلنے والی سابق حکومت نے ملک کو آٹے ‘ بجلی پانی دہشت گردی لاقانونیت اور بدترین معاشی بحران سے دو چار کیے رکھا لیکن عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے ہم انقلابی اقدامات اٹھائیں گے۔اب ایسے کرپٹ رائشی لوٹ مار میں ملوث کام چور افسران و اہلکاروںکو کسی بھی صورت میں تعینات نہیں کیا جائے گا بلکہ دیانتدار بااخلاق اچھے کردار اور عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے افسران و اہلکاروں کو تعینات کرکے ان کی حوصلہ افزئای کی جائیگی جبکہ بداخلاق کرپٹ ‘ عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے افسران کو برطرف کرکے گھر بھیجنے کے علاوہ ل وٹ مار کرنے والوں کا بلا متیاز احتساب ہوگا کام چور کرپٹ اہلکار افسران اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ وہ سزا کے لیے تیار رہیں ۔ ا نہو ں نے کہا کہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں صوبے سے غربت ‘جہالت اور پسماندگاگی کا خاتمہ کردیںگے انہوں نے کہا کہ آئندہ تمام فیصلے اتحادیوں سے باہمی مشاورت اورتقرریاں و تبادلے میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے اور امن وامان کی ناقص کارکردگی اور جرائم پر کنٹرول نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو انتشار کی نذر کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے ہمیں اقتدار خیرات میں نہین ملا یہ اللہ تعالی کی مہربانی اور عوام کی بے پناہ محبت کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کی دو بڑی سیاسی جمہوری پارٹیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے غیر جمہوری آمریت پسند قوتوںکو صفایا کردیا جو ماضی میں بھی جمہوریت کے خلاف سازش میں ملوث تھے اور اب بھی محلاتی سازشوں میں مصروف ہین لیکن اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے نمٹنا جانتے ہیں ۔ آج پورے ملک میں (ق ) لیگ اپنے کرتوتوں کی و جہ سے عوامی نفرت کی علامت کا نشان بن چکی ہے اور ان کے ظلم کے ستائے ہوئے لوگ جگہ جگہ ان کا انڈوںا ور ڈنڈوں سے استقبال کرتے ہیں یہ تو مکافات عمل ہے چوہدری برادران خواہ مخواہ دوسروں کو مورد الزام ٹھہرا کراپنی سیاسی ساکھ بچانے کی کوشش کررہے ہیں جنہوں نے پانے دوراقتدار میں اقرباء پروری اور ظلم وستم کا بازار گرم کیے رکھا اب پرویز مشرف کے لیے پاکستان اوراقتدار میں کوئی جگہ نہیں(ق) لیگ کی لوٹ مار کو بے نقاب کرکے ایک ایک پائی وصول کریں گے اعلان مری پر ہر صورت عملدرآمد ہو گا۔

No comments: