International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, April 17, 2008

اظہار رائے کی آڑ میں کسی مذہب کی توہین نہیں ہونی چاہئے ‘ وزیر اطلاعات شیری رحمان

اقلیتی راہنما کا کتاب آخر وقت اور حضرت عیسیٰ کے بارے میں تیار کی گئی فلم کی نشریات پر پابندی لگانے کا مطالبہ
اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمان نے کہا ہے کہ اظہار رائے کی آڑ میں کسی مذہب کی توہین نہیں ہو نی چاہیے ہر مذہب معاشرے کا حصہ ہے حکومت اور ان کی پارٹی میڈیا کی پابندی پر یقین نہیں رکھتی لیکن بین الاقوامی چینل پر پابندی نہیں لگا سکتے ہیں اور پاکستان کے اندر نشریات بند کر نے پر غور کریں گے وہ آج قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رکنی اسمبلی اکرم مسیح گل کے نکتہ اعتراض کا جواب دے رہی تھی وفاقی وزیر نے کہا کہ معزز رکن نے جو مسئلہ اٹھایا ہے اس پر ضرور غور و فکر کیا جائے گا اظہار رائے کی آڑ میں کسی مذہب کی توہین مہذب معاشرے کا حصہ نہیں ہے حکومت اور ہماری پارٹی پابندیوں پر یقین نہیں رکھتی ان کے تحفظات کو دیکھیں گے اور د ور کر نے کی کوشش کی جائے گی توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے کہ اقوام متحدہ میں پٹیشن دائر کی ہے فارن آفس سے کہا جائے کہ وہ اس حوالے سے تمام اقدامات کرے ۔ انہو ںنے کہا کہ کسی غیر ملکی چینل پر پابندی نہیں لگا سکتے اتنا کر سکتے ہیں کہ پاکستان کے اندر اس کی نشریات پر پابندی لگانے پر غور کریں گے وفاقی وزیر کی طرف سے پابندی سے متعلق واضح اعلان نہ کرنے پر یہ اپوزیشن و اقلیتی رکن اکرم مسیح گل نے کہا کہ میں پابندی کا اعلان نہ کر نے پر واک آؤٹ کرتا ہوں اور جونہی وہ باہر جانے لگے تووفاقی وزراء شیری رحمان ، قمر الزمان ،نوید قمر کھڑے ہو گئے اور ان کو باہر جانے سے روکتے رہے اور بعد میں اکرم مسیح گل وفاقی وزیر شیری رحمان کے ساتھ کرسی پر بیٹھ گئے جہاں پر دیگر وفاقی وزراء خواجہ محمد ہوتی اور تہمینہ دولتانہ سے بھی ان کے ساتھ مشاورت میں شریک ہوتے رہے اس موقع پر اقلیتی رکن شہباز بھٹی بھی ان کے پاس آ گئے اور بعد میں اکرم مسیح گل نے واک آؤٹ ختم کر کے واپس اپنی نشست پر چلے گئے اس سے قبل اکرم مسیح گل نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ 15 اپریل کو ہو نے والے سیشن میں حضوصلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف پیش ہونے والی قرار داد کی اقلیتی برادری کی جانب سے میں نے مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں بھی ایک تیار کی گئی جس فلم اور کتاب حقائق پر مبنی نہیں ہے یہ کتاب بازار میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ ایچ بی پی چینل یہ فلم دکھا رہا ہے اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کتاب آخر وقت اور فلم دکھانے یا نشر کر نے پر پابندی عائد کی جائے اور اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے اقدامات کریں جن کے مطابق تمام انبیاء علیہ اسلام کے عزت و وقار کو یقینی بنایا جا سکے

No comments: