International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, April 17, 2008

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ٣٨ خالی نشستوں کے انتخابات کے شیڈول میں رد وبدل

اسلام آباد ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 38 خالی نشستوں کے ضمنی انتخابات کے شیڈول میں توسیع کر دی ہے انتخابات 3 جون کی بجائے 18 جون کو ہوں گے ۔ جمعرات کو رد و بدل کا تفصیلی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیاسی جماعتوں کی سہولت کے لیے شیڈول میں رد و بدل کیاگیا ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہاہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے جاری اجلاسوں کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کو ضمنی انتخابات میں امیدواروں کی نامزدگی کے حوالے سے مشکلات کا خدشہ تھا سیاسی جماعتوں کی سہولت کے لیے ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کیاگیا ہے ۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ قاضی محمد فاروق نے شیڈول کی منظوری دے دی ہے ۔18 جون کو انتخابات ہوں گے اور 6 مئی تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے ۔نظر ثانی شیڈول کے مطابق 7 مئی سے 13مئی تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی ۔ 17 مئی تک ریٹرننگ آفیسران کے فیصلوں کے حوالے سے اپیلیں دائر ہو سکیں گی۔ 24 مئی کو اپیلیں نمٹا دی جائیں گی ۔ 26 مئی تک کوئی امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکے گا اور اسی روز یعنی 26 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔ 18 جون کو ضمنی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ قومی اسمبلی کی 8 اور صوبائی اسمبلیوں کی 30 خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے ۔ 18 جون کو جن حلقوں میں انتخابات ہوں گے ان میں این اے 11 مردان ، این اے 52 راولپنڈی ، این اے 55 راولپنڈی ، این اے 119 لاہور ، این اے 123 لاہور ، این اے 31 شیخوپورہ ، این اے 147 اوکاڑہ ، این اے 207 قمبر شہداد کوٹ لاڑکانہ شامل ہیں اسی طرح صوبائی حلقوں میں پی پی 10 راولپنڈی ، پی پی 48 بھکر ، پی پی 59 فیصل آباد ، پی پی 70 فیصل آباد ، پی پی 99 گوجرانوالہ ، پی پی 107 حافظ آباد ، پی پی 118 منڈی بہاؤ الدین ، پی پی 124 سیالکوٹ ، پی پی 141 لاہور ، پی پی 154 لاہور ، پی پی 171 ننکانہ صاحب ، پی پی 219 خانیوال ، پی پی 229 پاکپتن ، پی پی 243 ڈی جی خان ، پی پی 258 مظفر گڑھ ، پی پی 277 بہاول نگر ، پی پی 295 رحیم یار خان ، پی ایس 30 خیر پور ، پی ایس 44 مٹیاری حیدر آباد ، پی ایس 62 تھرپارکر ، پی ایف 20 چارسدہ ، پی ایف 45 ایبٹ آباد ، پی ایف 59 بٹگرام ، پی ایف 75 لکی مروت ، پی ایف 81 سوات ‘پی ایف 91 اپر دیر ، پی ایف 92 اپر دیر ، پی بی 9 پشین ، پی بی 32 جھل مگسی ، پی بی 44 لسبیلہ شامل ہیں ۔ پولنگ کی تاریخ میں پندرہ روز کی توسیع کی گئی ہے ۔

No comments: