International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, April 17, 2008
حکمران اتحاد پارلیمنٹ میں پرویز مشرف کے مواخذے کی قرار داد پیش کرے۔ ۔ ۔ اے پی ڈی ایم
اسلام آباد ۔آل پارٹیز ڈیمو کریٹک موومنٹ اور وکلاء تحریک نے مطالبہ کیا ہے کہ حکمران اتحاد پارلیمنٹ میں پرویز مشرف کے مواخذے کی قرار داد پیش کرے اسی لئے قوم نے انہیں ووٹ دئیے ہیں حکومتی جماعتیں آزادی و خود مختاری کیلئے امریکہ کے سامنے ڈٹ گئیں تو ہم ان کا ساتھ دیں گے ۔ پرویز مشرف کا کورٹ مارشل بھی ہونا چاہیے ۔ ججز بحال نہ ہوئے تو قوم کا امتحان ہو گا عدلیہ کی بحالی پر فوج کے سربراہ کا بھی امتحان ہو گا کہ بحال ججز کے ساتھ ان کا کیا رویہ ہو گا ۔ اقتدار کو طول دینے کیلئے قوم کے بیٹوں کو امریکہ کے سپرد کیاگیا لا پتہ افراد کے خاندانوں کے دکھوں کا ضرور مداوا ہو گا اور ان کے مصائب دور ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل ، جسٹس (ر) وجہیہ الدین اور دیگر رہنماؤں نے جمعرات کو اسلام آباد میں لا پتہ افراد کے حوالے سے منعقدہ قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار پاکستان پروفیشنل فورم ، سٹوڈنٹس الائنس ، سوس سوسائٹی اور ڈیفنس آف ہیومن رائٹس نے مشترکہ طور پر کیا۔ سیمینار میں مطالبات کئے گئے کہ لا پتہ افراد کی بازیابی کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے امریکی فوجیں افغانستان سے نکل جائیں ۔ وزیرستان ، سوات ، بلوچستان میں آپریشن بند کئے جائیں لا پتہ افراد کو بازیاب کیا جائے ، لال مسجد و جامعہ حفصہ آپریشن کے ذمہ داران کو انصاف کے کہٹرے میں لایا جائے ۔ ایجنسیوں کو آئین اور قانون کا پابند بنایاجائے امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کہاہے کہ قوم کے سامنے طویل جدوجہد ہے امریکی انتخابات کے نتیجے میں پاکستان کیلئے کوئی خیر برآمد نہیں ہو گی امریکہ کی پالیسی ایک ہی ہوتی ہے امریکہ نے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں حملوں اور مداخلت کیلئے افغانستان کی جنگ کو فاٹا میں منتقل کرنے کی پالیسی اپنا ر کھی ہے ۔ بزرگ شہری ، مائیں ، بہنیں ، بچے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے بے چین ہیں ۔ کیا کوئی ایسی ریاست ہے جو اپنے جوانوں کو بیچ کر جیتی ہے ۔ دشمن کے ہاتھوں میں جوانوں کو دے کر حکمران اپنے عیش و عشرت کیلئے امریکی امداد لے رہے ہیں آج کی تقریب میں حکمران پارٹی کا کوئی رہنما موجود نہیں ہے پوری قوم نے مشرف کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے پرویز مشرف کا سب سے بڑا جرم ملکی آزادی و خود مختاری کو بیچا ہے۔ قاضی حسین احمد نے کہاکہ قومی پالیسیاں بنانے کی خود مختاری حاصل کرنا ہے حکمران جماعتوں میں ہمت ہے تو وہ امریکہ سے آزادی حاصل کریں امریکی سفارت خانے میں جانا ، ڈپٹی سفیر کے ساتھ ملاقاتیں قومی وقار کے خلاف ہے نام نہاد قومی حکومت میں لوگ اغواء ہو رہے ہیں عدل و انصار نہیں ہے چیف جسسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی سب سے بڑا امتحان ہے پی پی مسلم لیگ (ن) اور پارلیمنٹ کا امتحان ہے کہ وہ عدلیہ کو بحال کرتے ہیں کہ نہیں ۔ معزول ججز کی بحالی کے بعد اپنے عہدوں پر آنے کے بعد فوج اور چیف آف آرمی سٹاف کا امتحان ہو گا ان کا رویہ کیا ہو گا امریکی مخالفت کا سامنا کیاجائے گا۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ قوم کا بھی امتحان ہو گا کہ ججز بحال نہ ہوئے تو کیا رد عمل ہو گا ججز کا بھی ان کی بحالی کے بعد امتحان ہو گا کہ قوم کو عدل و انصاف فراہم کرنا ہے کیونکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا سب سے بڑا جرم یہ تھا کہ وہ لا پتہ افراد کا پوچھ رہے تھے یورپ مغرب میں ایک شخص لا پتہ ہو جائے پوری قوم بے قرار ہو جاتی ہے ہمارے ہزاروں لوگ غائب کر دئیے جاتے ہیں لوگ مارے جاتے ہیں ہمارے دانشور ، بڑے طبقات ٹس سے مس نہیں ہوتے قوم کا خزانہ بھی لوٹا گیا اور لوگوں کو بھی بیچا گیا ۔ چھتیس دن جنگ لڑی ہے اور فوج نے چھتیس سال حکومت کی ہے بدامنی کی بنیادی وجوہات امریکی پالیسیوں پر عملدر آمد کرنا ہے ۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ غریب طبقہ کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے تمام وسائل مراعات یافتہ طبقات کے بچوں کیلئے ہیں موجودہ حکمرانوں کے بارے میں یقین نہیں ہے کہ یہ امریکہ سے آزادی لینے کیلئے تیار ہوں گے اگر یہ اس راستے پر چلتے ہیں ہم ان کا ساتھ دیں گے ہمیں پارلیمنٹ کی رکنیت اور حکومت نہیں چاہیے ہم خزانے پر غریب کا حق مانگتے ہیں غریبوں کا علاج معالجے کی سہولتوں تک رسائی ہو ہم خود اپنی پالیسیاں بنائیں تعلیمی پالیسی بھی امریکہ بناتا ہے اپنی قومی زبان اردو سے محروم ہیں تعلیم کے حوالے سے ریسورس گیئر لگایا ہے جہاں انگریزی نہ تھی وہاں بھی اسے رائج کر دیا گیا۔ قاضی حسین احمد نے کہاکہ اپنی زبان میں علم کا فروغ ہونا چاہیے جب تک اپنی زبان نہ ہو گی اپنا تشخص نہ ہو گا تہذیب کلچر پر حملہ ہوا ہے اپنا تشخص ، خود مختاری برقرار نہیں ہے جن جوانوں نے افغان جنگ میں فوج کا ساتھ دیا ان کی آج گردن زنی ہے عدل مر چکاہے کوئی عدالت نہیں ہے کوئی ایسا دروازہ نہیں ہے کہ انصاف کیلئے اس پر دستک دے سکیں۔ ہمارا عہد ہے کہ مرتے دم تک آزادی و خود مختاری کیلئے جدوجہد کریں گے لا پتہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہیں قومی آزادی کی جدوجہد میں قوم کے شانہ بشانہ ہیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ ملک میں گیارہ ستمبر کے بعد سے شرمناک حالات ہیں بڑی تعداد میں لوگوں کو غائب کیاگیا شوکت خانم میں خدمت انجام دینے والے ڈاکٹر عامر عزیز کو ایف بی آئی نے اٹھا لیا لوگوں پر خود طاری تھا ملک میں ہر وہ مسلمان جو غیر ملکی شہریت رکھنے والا تھا دہشت گرد بتایا گیا افغان جنگ کے دوران افغانستان میں فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے مہاجرین کے ساتھ پاکستان آنے والے عربوں کو بھی گرفتا رکر لیاگیا کئی ایک کو شہید کیاگیا ان عربوں کی خواتین نے میرے ساتھ ملاقات کی مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر شرم آئی انتہائی درد ناک کہانیاں ہیں اس سے تو انگریز کا دور بہتر ہے گمشدہ سابق وزیراعظم اور بزدل پرویز مشرف سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کتنے پاکستانی مارے گئے تھے جبکہ ان کو امریکیوں کی ہلاکتوں کا علم ہو گا یہ دنیا کی خدمت کیلئے تیار ہو گئے ۔ عمران خان نے کہاکہ بزدل حکمران ہمیں اسلام کا لیکچر دے رہے ہیں انہوںنے مدارس کے 200طلباء کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا پرویز مشرف نے مکمل طور پر امریکہ برطانیہ کی گیم کھیلی حکمرانوں کو کچھ معلوم نہیں ہے ان کے ملک میں کتنے شہری مارے گئے یہ اپنی کرسی بچانے کیلئے ہر قسم کے شہری کو بیچنے کیلئے تیار ہو گا بارہ مئی کو ایم کیو ایم نے پرویز مشرف کے کہنے پر 50 لوگوں کو مارا گیا پرویز م شرف نے کہاکہ کوئی انکوائری کی ضرورت نہیں ہے باجوڑ میں 85 معصوم بچوں کو بمباری سے مارا گیا پرویزمشرف کا کورٹ مارشل اور مواخذہ ہونا چاہیے عبرت ناک سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کر سکے ۔ عمران خان نے کہاکہ جو حکومت اپنے شہریوں کی عزت نہ کرے دنیا کا کوئی ملک عزت نہیں کرتا امریکی سفیر لندن میں الطاف حسین سے کیوں ملاقات کر رہی ہے۔ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا دعویدار ہے جبکہ این ڈبلیو پیٹرسن لندن میں سب سے بڑے دہشت الطاف حسین کے ساتھ میٹنگ کر رہی ہے امریکہ سے پاک افغان سرحدات پر ہماری مسلح افواج کو 70ملین ڈالر ماہانہ تنخواہ مل رہی ہے کمزوروں کی طرح ہم کب تک ظلم برداشت کریں گے ۔نو مارچ سے عدل و انصاف ، آزاد عدلیہ کی بے مثال جدوجہد شروع ہے ابھی عشق کے اوربھی امتحان ہیں آزاد عدلیہ کے معاملے کے خلاف سازشیں وہر ہی ہیں مل کر سازشوں کو ناکام بنانا ہے ۔ جنرل(ر) حمید گل نے کہاکہ صورتحال پر دل خون کے آنسو روتا ہے کیا بغیر کسی معاہدے کے کوئی اپنے شہری دوسرے ملک کے حوالے کر سکتا ہے امریکہ برطانیہ سمیت پاکستان نے مجرموں کے تبادلہ کا معاہدہ نہیں کر رکھا المناک داستان ہے کہ پاکستان ہمیشہ مغربی استعمار کی خواہشات کو پورا کرنے کیلئے سرنگوں ہو جاتے ہیں ۔ پہلی حکومتوں نے یوسف رمزی ، ایمل کانسی کو حوالہ کر دیا ایف بی آئی کے ایجنٹ ان کو امریکہ لے گئے ایئرٹریفک کنٹرول نے ایف بی آئی کے ایجنٹوں کے جہاز کو اڑانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیاتھا مگر حکمرانوں کے احکامات پر جہاز کو پرواز کی اجازت ملی، گرفتار شخص کی بھی جان و مال ، عزت و آبرو کی حفاظت کی ضمانت دی جاتی ہے یہاں چوکیدار چوروں اور ڈاکوؤں سے مل کر اپنے بندوں کو اٹھوا رہاہے ریاست ماں کا کردار ادا کرتی ہے مگر مائیں ، بہنیں دربدر ہیں ریاست خود ظلم ڈھا رہی ہے غلط اقدامات کے خاتمے کا وقت آنے کو ہے ۔ظلم ، خونریزی ، نا انصافی ، جنگوں ، وسائل پر قبضے کی پالیسی امریکی جمہوریت ختم ہو چکی ہے جامعہ حفصہ کی طالبات توقع کر رہی تھیں کہ فوجی جوان انہیں ریلیف دینے کیلئے آئے ہیں مگر انہیں جلا دیاگیا فسطائیت کی انتہا کی گئی پرویز مشرف کی بے حمیت کا المیہ ہے اگر کوئی بے حمیت کا نوبل پرائز دے تو پرویز مشرف اس کے حقدار ٹھہرتے ہیں نئی حکومت اور سیاسی جماعتوں کو موقع دینا چاہتے ہیں امریکہ کون ہوتا ہے کہ عدلیہ کے حوالے سے ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت کرے امریکی دلچسپی اس لئے کہ امریکہ نے پرویز مشرف کے ذریعے ہمارے اداروں کو ذلیل و رسوا کرا رہا ہے لال مسجد و جامعہ حفصہ جیسے آپریشن روکنے کیلئے آزاد و خود مختار عدلیہ ضروری ہے فوج نے چھتیس دن جنگ لڑی جبکہ چھتیس سال ملک پر ناجائز حکومت کی ہے پرویز مشرف کا مواخذہ اور ٹرائل ضروری ہے۔جنرل حمید گل نے کہاکہ پرویز مشرف کے بارے میں پارلیمنٹ کورٹ مارشل کی قرار داد منظور کرے پرویز مشرف کو فوج کی وردی پہنا کر اس کا ٹرائل کیا جائے جس سپہ سالار کی شہریوں کے تحفظ کی ذمہ داری تھی بیرونی فورسز کیلئے دروازے کھول دئیے امریکہ نے چھتیس حملے کئے کورٹ مارشل کے بعد آرٹیکل سکس کے تحت سزا دی جائے دیگر ملوث عناصر کی بھی گرفتار کی جائے معاملات کو درست سمت میں لے کر جانا ہے میں فوج کا جرنیل رہا ہوں فخر کی بات ہے کہ پرویز مشرف جیسا جرنیل نہیں تھا ہمارا عزم ہے کہ قوم کیلئے خود کو قربان کر دیں گے پوری قوم لا پتہ افراد کے خاندانوں کی مدد کرے ۔ جسٹس (ر) وجہیہ الدین نے کہاکہ بڑے بڑے دلخراش واقعات دیکھے اور سنے بارہ مئی کراچی ، لال مسجد جامعہ حفصہ آپریشن ، نو اپریل کے وقعات دیکھے لیکن آج کی تقریب میں خاتون کی آہ و زاری سے ان وقعات سے زیادہ دکھ ہوا سرکار جس کو بھی گرفتار کرے گی چوبیس گھنٹے میں مجسٹریٹ میں پیش کرنے کی پابند ہے ہمارے تھانوں میں بے گناہ لوگوں کو پولیس اہلکار ایف آئی آر کے بغیر لاک اپ میں بندکر دیتے ہیں مگر ان تھانوں اورپولیس والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی اگر ایسا ہوتا تو یہ معاملات آگے نہ بڑھتے عدالتوں کے فرائض مناسب انداز سے ادا کئے ہوتے تو صورتحال اس طرح نہ ہوتی لاپتہ افراد کے واقعات انتہائی شرمناک ہیں شہریوں اور ملکی غیرت و حمیت کے ساتھ چاہئے کچھ بھی ہو حکمرانوں کو کرسی عزیز ہے ۔ جسٹس (ر) وجہیہ الدین نے کہاکہ معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے نظام جز و سزا قائم کرناہو گا حکمرانوں کیلئے بھی اس نظام کو متحرک کرنا ہو گا حکمران بار بار ملکی آئین پر شب خون مارتے ہیں بار بار ملک پر اس لئے قابض ہوتے ہیں کہ عوام ماضی کو فراموش کر دیتے ہیں وہ تمام لوگ جنہوں نے کسی بھی مرحلہ بھی ملک کی آئینی مشیرنی کو پٹڑی سے اتارا اور جمہوریت کا گلا گھونٹا زبردستی قابض ہوئے زندگیوں کے سودے کئے اور قوم کو سستے داموں بیچا پانچ ہزار ڈالر پر تو امریکہ میں نعشیں فروخت نہیں ہوتی جو ان واقعات میں ملوث ہے حساب کا وقت آگیا قوم لا پتہ افراد کے خاندان ان سے حساب سے لیں گے آئین توڑنے والے ایک ایک شخص کی نشاندہی کی جائے سزا ایسی ہو کہ آئندہ کسی کو آئین توڑنے کی ہمت نہ ہو اس کے سوچنے کی بھی جرات نہ ہو ان خاندانوں کے پیارے جلد آئیں گے اس کیلئے کام کی ضرورت ہے جسٹس (ر) وجہیہ الدین نے کہاکہ موجودہ حکومت کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے پرویز مشرف کے جانے کا وقت ہے امریکہ کو بھی احساس ہو گیا ہے کہ پرویز مشرف ایک بوجھ اور زندہ لاش ہے امریکہ صرف نومبرکے انتخابات تک پرویز مشرف کو رکھنا چاہتاہے ۔ ایک سپر طاقت کا مستقبل پاکستانی عوام کے ہاتھوں میں ہے نومبر سے پہلے پرویز مشرف کی رخصتی سے پہلے پرویز مشرف کی رخصتی سے امریکہ میں ری پبلکن کے بجائے ڈیمو کریٹک آئیں گے صرف پرویز مشرف کے خلاف مواخذے کے ارادے ضرورت ہے ہم لا پتہ افراد کی بازیابی اور قانون کی حکمرانی کیلئے ہم سے جو کچھ ہو گا کریں گے۔ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئر پرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہاکہ لا پتہ افراد کے خاندانوں نے مشکل حالات میں جدوجہد کا راستہ اختیار کیا ہے قوم کی ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں کے دل ٹوٹے ہوئے ہیں ان خواتین نے اپنی جان دینی ہے مگر اپنے پیاروں کو ضرور بازیاب کرانا ہے وزیرستان کی طرح ہم پر بھی بمباری کر دی جائے ایجنسیاں ظلم وجبر کی علامت ہیں ہماری بہنوں ، بیٹیوں کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا امریکہ ہمارے لوگوں کو سزائے سنانے والا کون ہوتا ہے ہر خاندان کی کہانی دُکھی ہے جی سیون اسلام آباد سے کمپیوٹر کے انجنیئر اسد کو ایجنسی والوں نے گرفتار کیا اس کی والدہ نے اپلیٹ فورس کے پاؤں پکڑے اور کہاکہ خدا راہ میرے بیٹے کو چھوڑ دیں مگر ایجنسی والے 15منٹ تک کا کہہ کر گئے اور آج تک واپس نہیں کیا۔ لا پتہ افراد کے خاندانوں کی معاونت کے حوالے سے قاضی حسین احمد ، عمران خان کا نام سر فہرست ہے قوم کے بیٹوں نے خواتین کو جدوجہد کا حوصلہ دیا ہمارے پیارے لوٹا دیں چاہیے ہمیں دنیا کے کسی کونے میں بھیج دیں سول سوسائٹی کی رہنما غزالہ من اللہ نے کہا کہ ان خاندانوں پر جو گزر رہی ہے وہ کسی دشمن پر بھی نہ گزرے دنیا میں انسانی حقوق کی چمپیئن اقربا پروری چھوڑیں لاپتہ افراد کے خاندانوں کو اذیت میں مبتلا کرنے والے دہشت گردی کر رہی ہیں اگر میرے بچے کوبھی کسی نے اٹھایا ہوتا تو شاید میں بم باندھ کر ایوان صدر پہنچ جاتی ۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر سردار عصمت اللہ نے کہا کہ پرویز مشرف کے کہنے پر شہریوں کو اغواء اور امریکہ کے حوالے کیاگیا آئین کی پامالی کی گئی ہے پرویز مشرف اور ایجنسیاں سب سے بڑی مجرم ہیں آئین کے مطابق پرویز مشرف کا مواخذہ ہونا چاہیے ان کی وجہ سے ہر شہری کی زندگی داؤ پر لگی ہوئی ہے ملک سے ظلم و بربریت کا دور ختم ہونے والا ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment