International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, April 17, 2008

گجرات کی خبریں ۔۔۔۔۔ عامر بیگ مرزا، مرزا یوسف ایسوسی ایٹڈ پریس سروس












قائد کمپیوٹر کالج اینڈ الاویس ایجو کیشنل اکیڈمی جی ٹی ایس چوک گجرات میں ٹی بی اینٹی پاکستان ایسو سی ایشن لاہور جس کا ریجن آفس محلہ خالد آباد میں موجود ہے کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مہمان خصوصی پروفیسر طاہر اشفاق اور پروفےسر طاہر وڑائچ تھے اس موقع پر پرنسپل شاہد محمود ، اظہر شبیر قاری بابر کے علاوہ طلباءو طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی افتخار احمد DMHS نے ٹی بی کے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی کی پہلی سٹیج میں مریض کو آٹھ ماہ تک لگاتا ر فری دوائی دی جاتی ہے اگر مریض ایک دن کی بھی دوائی نہیں لیتا تو اس کا مطلب یہ ہوا ہے کہ اس نے اپنا علاج دوبارہ سے شروع کروانا ہے ٹی بی اینٹی پاکستان ایسو سی ایشن لاہور کا آغاز1954میں ہوا 1956 فاطمہ جناح نے اس کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اس وقت 55 ہزار روپے عطیہ دیا تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے اس دن سے لیکر آج تک ہماری تنظیم کا کام فری علاج ، فری میڈیسن دلوانا ہے ویسے تو عزیز بھٹی ہسپتال میں بھی فری چیک اپ ہوتا ہے آپ لوگوں کو اس بیماری کے متعلق بتانے کا یہ فائدہ ہے کہ اگر آپ کہیں بھی کسی کو کھانستے ہوئے لگاتار دیکھتے ہیں اوراس کو فوری طور پر عزیز بھٹی ہسپتال میں لائیں اور اس کا چیک اپ کروائیں اس بیماری کے جراثیم بڑی جلدی دوسروں میں منتقل ہو جاتے ہیں اس سے بچائو کی اختیاطی تدابیر یہ ہےں کہ جس کو ٹی بی ہو اس کو اپنے منہ پر ماسک چڑھا کر بات چیت کرنی چاہیے تاکہ اس کے جراثیم دوسروںکو منتقل نہ ہو جائےں یہ ایسے جراثیم ہوتے ہیں کہ جن کو اگر تیزاب میں ڈالا جائے تو یہ ختم نہیں ہوتے کسی کو اگر یہ بیماری ہو تو اسے ججھک محسوس نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس ک فوری علاج کرانا چاہیے تاکہ یہ مرض بڑھ نہ سکے




۔۔۔۔۔۔۔۔۔گجرات(عامربےگ مرزا) سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گجرات ملک ضیاءالدین نے ملاقاتی عامر سہیل کو گجرات جیل میں چرس سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے چیکنگ کے دوران 50 گرام چرس کے ہمراہ گرفتار کرلیا جو اس نے انڈر وئیر میں چھپا رکھی تھی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سہیل احمد ولد غلام شبیر قوم جٹ سکنہ نت گجرات جو اپنے حقیقی بھائی سزائے موت کا قیدی غلام سرور ولد غلام شبیر عرف کالا نت کی ملاقات کرنے کیلئے آیا مذکورہ شخص کی تلاشی پر مامور ایس جی وارڈن نمر 2733 نے زیر نگرانی انچارج اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمد یار نے تلاشی لی تو اس کے انڈر وئیر سے پچاس گرام چرس برآمد ہوئی ملک ضیاءالدین جو موقع پرموجود تھے نے فورا ایکشن لیتے ہوئے سہیل عامر ولد غلام شبیر کے خلاف جیل کے اندر چرس سمگل کرنے کی کوشش کا پرچہ درج کرکے تھانہ سول لائن کے حوالہ کر دیا




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گجرات( مرزا یوسف) افتخار احمد




MCA کے والدمحترم عبد الرشید راجپوت محلہ خالد آباد گلی نمبر 2گذشتہ روز وفات پا گئے ان کی نماز جنازہ دارہ گلاب شاہ قبرستان میں ادا کی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی جس میں ناظم حاجی منظور ڈار ، حاجی محمد سردار ، اصغر بٹ ، کونسلر وقار بٹ ، علامہ خواجہ شکیل احمد اویسی ، پروفےسر طاہر اشفاق اویسی ، میاں اختر علی اویسی آستانہ عالیہ اسلامیہ کے علاوہ کثیر تعددا موجود تھی ختم قل بروز ہفتہ صبح نو بجے جامع مسجد فاروقیہ محلہ خالد آباد میں پڑھا جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گجرات(مرزا یوسف) یونین کونسل صبور کے گائوں بنیاں میں کیبل بچھانے کا مطالبہ گائوں کی مذہبی شخصیات کے اتحاد کی بدولت حل ہو گیا متفقہ فیصلہ ہوا ہے کہ کیبل کسی قیمت پر بچھانے کی اجازت نہ دی جائے معززین علاقہ نے ڈاکٹر طارق سلیم ، حاجی مشتاق احمد چوہدری اصغر علی ، ماسٹر محمدیونس، محمد فاضل نمبردار، قاری اسرار احمد عباسی ، حافط محمد اسلم میلاد کمیٹی جماعت اہل سنت جماعت اسلامی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا یاد رہے کہ چند سال قبل بھی ایک کوشش ہوئی جس پر معززین گائوںنے ڈاکٹر طارق سلیم کی رہائش گاہ پرمتفقہ فیصلہ کیا تھا جس کے نتےیجے میں کیبل نہ بچھا ئی جا سکی دوسری بار میلاد کمیٹی نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا ایک بار پھر گائوں کے متفقہ اتحاد نے اس سازش کو ناکام بنا دیا دریں اثناءمذہبی جماعتوں نے رولیہ بزر گوال میںکیبل پر فحاشی اور بے حیائی پھیلانے والی فلموں کو روکنے کیلئے حکام بالا سے اپیل کی ہے تاکہ علاقہ میں کشیدگی اور بد امنی کو پھیلنے سے روکا جا سکے انھوںنے کہا کہ نوجوانوں کے اخلاق بگاڑنے کی ہر سازش ناکام بنا نا ہمارا مذہبی اخلاقی فریضہ ہے




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گجرات(عامربےگ مرزا )تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او ریاض کدھر نے ڈی پی او نجیب اکرم مان کی ہدایت کے مطابق اپنے علاقہ سے جرائم کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے انھوںنے اپنی ٹیم جس میں یعقوب اےس آئی نے رشید ولد شریف محلہ غازی کھوکھر سے 12بور بندوق اور گلنواز اے ایس آئی نے علی رضا ولد نذیر احمد محلہ احمدآباد سے ایک بوتل شراب اور قمر ضیاءاے ایس آئی نے 45گرام چرس سبیل ولد محمد نذیر محلہ سلطانہ آباد سے برآمد کرکے پرچہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گجرات(عامربےگ مرزا)تھانہ سول لائن کے انچارج ناصر بٹ نے جرائم کے خاتمہ کیلئے اپنے تھانہ کے افسران اور کانسٹیبلان کو ہدایت دے رکھی ہے کہ ڈی پی او نجیب اکرم مان کے حکم کے مطابق منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کی روک تھام کو عملی جامہ پہنائےں گے گذشتہ روز ریاض ایس آئی نے ملک سکندر ولد اورنگزیب سکنہ شادمان سے 30بور پسٹل سب انسپکٹر صفدر نے صدف ولدطارق محمود آف ناروالی سے 60گرام چرس محمد ریاض سب انسپکٹر نے افتخار ولد اللہ دتہ آف بزرگوال سے 25گرام چرس برآمد کرلی ایس ایچ او نے کہا کہ علاقہ میں اسلحہ کی نمائش اور منشیات فروشوں کاگھیرہ تنگ کررکھا ہے علاقہ میں جرائم کی روک تھام کیلئے میں اور میری ٹیم دن رات کوشاں ہیں




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گجرات(عامربےگ مرزا) تھانہ صدر کھاریاں نے ڈی پی او گجرات نجیب اکرم مان کی ہدایت کے مطابق فاروق ولدنذیر کٹھیالہ شیخاں سے 8MM رائفل ،حضر ولدمحمد حسین سکنہ میانہ گوندل سے12بور بندوق ، اشرف ولد سردار خان ہانڈوال سے 222بور رائفل نصر اقبال ولد احمد سکنہ کٹھیالہ شیخاں سے 44بور رائفل برآمد کرکے پرچہ درج کر لیا ہے




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گجرات(عامربےگ مرزا)پٹرو لنگ پو لےس کے شےر جوانوں کا رشوت نہ دےنے پر نوجوان پر وحشےانہ تشد دپولےس تھانہ کنجا ہ کا مقدمہ درج کر نے سے انکار تفصےل کے مطابق پٹرولنگ پو لےس چوکی ساروکی کے چھ شےر جوانوں غلام عباس سکنہ ساروکی کو گھر جاتے ہوئے موٹر سائےکل کو روک لےا اور کاغذات چےک کر نے کے بعد 500سو روپے رشوت کا مطالبہ کےا غلام عباس کے انکار پر اس کو مارنا شروع کر دےا مارنے کے بعد چوکی لےے گئے وہاں جا کر پولےس کے شےر جوانوں نے وحشےانہ تشدد کا نشانہ بناےا اور 4000ہزار روپے نقدی و موبائل چھےن لےاحالت غےر ہونے پر سٹرک کنارے پھےنک دےا بعدازاں تشد د کا نشانہ بننے والا نوجوان جب تھانہ کنجا ہ پہنچا تو محرر نواز کو درخواست دی تو اس نے کہاکہ ہم ان کے خلاف اےکشن نہےں لےے سکتے کےوں کے وہ ہمارے بھائی ہےں جس پر غلام عباس نے علاقہ مجسٹرےٹ ضیاءطارق کو درخواست دی جس پر اےکشن لےتے ہوئے علاقہ مجسٹرےٹ نے اےم اےس عزےز بھٹی شہےد طاہر عباس گوند ل کو ہداےت کی ہے غلام عباس کا مےڈےکل کےا جائے اور ڈی پی او گجرات کو مقدمہ درج کر نے کی بھی ہداےت کر دی ہے ۔ اس خبر کی تصاوےر مےل کر دی ہے




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گجرات (عامربےگ مرزا) بیگم شاہانہ فاروقی صدر شعبہ خواتین مسلم لیگ پنجاب ، خدیجہ فاروقی ایم پی اے اور رابعہ فاروقی نے صفیہ جاوید چوہدری کو پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات شعبہ خواتین کا صدر نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے انھوںنے کہاکہ صفیہ جاوید چوہدری جو سابق ایم پی اے ہیں نے بے پناہ کام کیے اور ان کا حق بنتا تھا انشاءاللہ ہمیں بڑی خوشی ہے کہ ان کو شعبہ خواتین کا صدر بنایا گیا ہمارا بھر پور تعاون ان کے ستھ رہے گا ہم انشاءاللہ ایک ٹیم کی صورت میں کام کریں گے اور چوہدری برادران کی مضبوطی کیلئے مل کر اہم کردار ادا کریں گے مجھے امید ہے کہ صفیہ جاوید چوہدری بھی پہلے کی متحرک رہیں گی اور پارٹی کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریںگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

No comments: