International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, April 17, 2008

کراچی ۔ ٩ اپریل کو شہید ہونے والے وکلاء کی یاد میں یوم شہداء کراچی منایاگیا

کراچی ۔ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کونسل کی اپیل پر کراچی میں 9 اپریل کو شہید ہونے والے وکلاء کی یاد میں وکلاء تنظیموں نے جمعرات کو ’’یوم شہداء کراچی‘‘ منایا۔اس موقع پر وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور بھوک ہڑتال کی اور ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر جمعرات کو ملک بھر کی طرح سندھ ہائی کورٹ بار، کراچی بار اور ملیر بار ایسوسی ایشن کے تحت بھی ’’یوم شہداء کراچی‘‘ منایا گیا۔ اس ضمن میں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔ ہڑتال کے موقع پر وکلاء عدالتوں میں پیش ہونے کے بجائے بارروم میں جمع ہوگئے جہاں وکلاء کے جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوئے۔ سندھ ہائی کورٹ میں نہال ہاشمی ایڈووکیٹ اور سید اختر حسین ایڈووکیٹ نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی، ’’ یوم شہداء کراچی‘‘ کے موقع پر کراچی بار ایسوسی ایشن کے تحت صدر محمود الحسن کی قیادت میں وکلاء نے سٹی کورٹ سے ایم اے جناح روڈ تک ریلی نکالی۔ وکلاء مارچ کرتے ہوئے ڈینسو ہال تک گئے جہاں وکلاء نے دھرنا دیا اور ججوں کی بحالی کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

No comments: