International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, June 6, 2008

نئی دریافتوں اور موجودہ یورینیم کے ذخائر سے آئندہ ایک صدی تک نیو کلیئر ایندھن کی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکتاہے ، آئی اے ای اے کی سٹڈی رپورٹ

ممبئی ۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے ) نے ایک حالیہ اسٹڈی کے مطابق تیار کی گئی رپورٹ کی بنیاد پر کہا ہے کہ عالمی سطح پر یورینیم کی سربراہی آئندہ ایک صدی تک ضروریات پوری کر سکتی ہے اور جو ممالک نیو کلےئر توانائی پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں انہیں ان کی ضرورت اور فروغ کے مطابق یورینیم کی کوئی قلت پیش نہیں آئے گی ۔ جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق نئی دریافتوں اور قبل ازیں موجودہ یورینیم کے ذخائر سے آئندہ ایک صدی تک نیوکلےئر ایندھن کی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکتاہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا کہ یورینیم کی طلب اور قیمتوں میں اضافہ کے بعد یورینیم کے ذخائر اور وسائل کی تلاش میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ دو سالوں میں متعدد نئے ذخائر اور وسائل بھی دریافت کئے گئے ہیں ۔ حالیہ دنوں میں عالمی سطح پر یورینیم کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جس کا تناسب پچاس فیصد ہے جبکہ گزشتہ سال اس کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی تھیں یعنی گزشتہ سال 138 ڈالرز میں صرف ایک پونڈ یورینیم دستیاب تھا جبکہ جاریہ سال اس کی قیمت میں قابل لحاظ کمی ہو کر اب یہ 59 ڈالرز فی پونڈ دستیاب ہے ۔ ہندوستانی یورینیم کے ناقص معیار اور اس کی پراسیسنگ کے مصارف کی وجہ سے یہ 120 ڈالر فی پونڈ دستیاب ہے۔ واضح ہو کہ صرف 2006 میں یورینیم دریافت کرنے کے لیے متعدد آپریشنز میں 665 ملین ڈالر صرف کئے گئے تھے حالانکہ 2005-6 میں عالمی سطح پریورینیم کی پیداوار میں چھ فیصد کمی واقع ہوئی تھی تاہم قازقستان اور امریکا میں اس کی پیداوار بالکل متاثر نہیں ہوئی تھی ۔

No comments: