International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, June 6, 2008
مشرف نے آٹھ سال میں حالات خراب کئے ہیں تو ہمیں آٹھ روز انہیں ٹھیک کرنے کیلئے بھی ملنے چاہیے ۔ سردار دوست محمد کھوسہ
لاہور۔ وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر ہمیں قومی سو چ اپنانا ہو گی ۔ تین صوبے ناراض ہیں تو ا یک صوبے کو کالا با غ ڈیم تعمیر نہیں کرنا چاہیئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ حکومت کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے علاوہ بھی نئے ہائیڈرل منصوبے بنا سکتی ہے ۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائئ، بے روزگاری اور دیگر مسائل کے حوالہ سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حالات درست کئے جارہے ہیں اگر مشرف نے 8 سال میں حالات خراب کئے ہیں تو ہمیں 8 ماہ انہیں ٹھیک کرنے کیلئے بھی دیئے جائیں ۔ وزیر اعلی کا عہدہ چھوڑنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو امانت میرے سپرد کی گئی تھی وہ میں پارٹی کو واپس لوٹا رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ کا عرصہ میں نے صوبہ کے عوام کی بھرپور خدمت کرنے کی کوشش ی اس عرصہ میں ہم عوام کو کچھ ریلیف دینے میں کامیاب بھی ہوئے ۔ البتہ بعض معاملات پر ٹھیک سے پیش قدمی نہیں ہو سکی ۔ کیونکہ ہمارے پاس انتہائی محدود وقت تھا ۔ وزارت اعلی واپس کرنے کے حوالے سے میراضمیر بالکل مطمئن ہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment