اسلام آباد۔ وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت سید خورشید شاہ نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں قومی ہیرو اور ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو پابند سلاسل رکھے جانے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے معذوری ظاہر کر دی وقفہ سوالات میں ایوان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ کی ترقی سے متعلق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کئے گئے اقدامات کے بارے میں چوہدری محمد برجیس طاہر نے ضمنی سوال کیاکہ ایٹمی سائنسدان جس نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا انہیں حکومت کب رہا کرے گی۔ وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہاکہ وہ اس معاملے سے آگاہ نہیں ہیں بد قسمتی سے وہ اس سوال کا جواب نہیں دے سکتے ۔ متعلقہ وزیر اس کا آئندہ اجلاس میں جواب دیں گے۔ ایسا نہ ہو سکا تو وہ خود معلومات حاصل کر کے ایوان کو آگاہ کریں گے۔ تاہم ابھی کچھ نہیں بتا سکتے۔ ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے یہ معاملہ آئندہ اجلاس کے لیے موخر کر دیا۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, June 6, 2008
خورشید شاہ نے ڈاکٹر قدیر کو پابند سلاسل رکھنے کے بارے میں سوال کا جواب دینے سے معذوری ظاہر کر دی
اسلام آباد۔ وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت سید خورشید شاہ نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں قومی ہیرو اور ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو پابند سلاسل رکھے جانے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے معذوری ظاہر کر دی وقفہ سوالات میں ایوان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ کی ترقی سے متعلق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کئے گئے اقدامات کے بارے میں چوہدری محمد برجیس طاہر نے ضمنی سوال کیاکہ ایٹمی سائنسدان جس نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا انہیں حکومت کب رہا کرے گی۔ وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہاکہ وہ اس معاملے سے آگاہ نہیں ہیں بد قسمتی سے وہ اس سوال کا جواب نہیں دے سکتے ۔ متعلقہ وزیر اس کا آئندہ اجلاس میں جواب دیں گے۔ ایسا نہ ہو سکا تو وہ خود معلومات حاصل کر کے ایوان کو آگاہ کریں گے۔ تاہم ابھی کچھ نہیں بتا سکتے۔ ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے یہ معاملہ آئندہ اجلاس کے لیے موخر کر دیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment