International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, June 6, 2008
ایران عالمی امن کے لئے خطرہ ہے ‘ بش
واشنگٹن۔ امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے واشنگٹن کا دورہ کرنے والے اسرائیلی وزیر اعظم ایہود المرٹ سے کہا کہ ایران امن کے لئے ایک حقیقی خطرہ ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو اس خطرہ پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے ۔ امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان یہ بات چیت اسرائیلی وزیر اعظم کے امریکی دورہ کے دوسرے دن شروع ہوئی ۔ وولمرٹ ایسے موقع پر امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ ان کے خلاف اسرائیل میں فوجداری تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے امریکی صدر نے پہلی بار ایران کو شدید وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے نیوکلیائی پروگرام کو بہرحال روکا جانا چاہئے ۔ اسرائیل کے اکثر ایران کے نیوکلیائی پروگرام کو اسرائیل کے وجوو کے لئے خطرہ قرار دیئے جانے والے بیان کو دوہراتے ہوئے بش نے وولمرٹ سے ملاقات کی شروعات میں کہا کہ دنیا کے لئے ایرانی خطرہ سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا ضروری ہے اور امریکہ اسے سنگین خطرہ سمجھتا ہے بش نے ایران کے خلاف تحدیدات کے لئے ایک عالمی تحریک چلائی ہے انہوں نے ایران پر نیوکلیائی اسلحہ تیار کرنے کے عزائم رکھنے کا الزام لگایا ہے لیکن ایران اس بات پر مصر ہے کہ اس نیوکلیائی پروگرام سختی سے بڑے فوجی مقاصد کے لئے کیا جا رہا ہے ۔ بش نے وولمرٹ کو یقین دلایا ہے کہ انہیں رشوت ستانی کے معاملہ میں استعفیٰ دینے کے دباؤ کے پیش نظر فلسطینی اسرائیلی امن بات چیت پر کوئی اثرات نہیں ہو ں گے اور امریکہ یہودی ریاست سے کئے گئے اپنے عہد کا پابند رہے گا ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment