International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, June 6, 2008

امریکی وزیر دفاع نے ائیرفورس کے وزیر اور فضائیہ کے سربراہ کو برطرف کر دیا

دونوں ذمہ دار جوہری ہتھیاروں کی حفاظت میں غفلت کے مرتکب ہوئے
واشنگٹن ۔امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق دو سنگین غلطیوں کا ذمہ دار قرار دے کر ایئرفورس کے وزیر اور فضائیہ کے چیف آف سٹاف کو برطرف کر دیا ہے ۔ رابرٹ گیٹس نے چیف آف ایئر سٹاف مائیکل موسلے اور ایئرفورس کے وزیر مائیکل وائن کو جوہری ہتھیاروں کی حفاطت میں غفلت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دو سنگین غلطینوں کا حوالہ دیا ہے جس میں امریکہ میں جوہری میزائلوں سے لیس بمبار طیاروں کی پرواز اور تائیوان کو ہیلی کاپٹروں کی بیٹری کے بجائے جوہری میزائلوں کے فیوز کی فراہمی شامل ہے ۔ محکمہ دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ ان معاملات کی تحقیقات کے بعد دونوں حکام سے مستعفی ہونے کے لئے کہا گیا اور انہوں نے اپنے استعفے وزیر دفاع کو پیش کر دیئے ۔

No comments: