International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, June 6, 2008
ایک تعلیم یافتہ خاتون دس کمزور مرد حکمرانوں سے بہتر ہے ۔ تنظیم ، اخوان المسلمون کی پالسی غلط ہے‘ ڈاکٹر کمال الہلہاوی
قاہرہ ۔ مصر کی کالعدم تنظیم الاخوان المسلمون کے سابق ترجمان نے جماعت کے اس حوالے پر پالسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تعلیم یافتہ خاتون دس کمزور مرد حکمرانوں سے بہتر ہے۔یہ بات ڈاکٹر کمال الہلباوی نے ایک عربی جریدے سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اخوان کی عورت قائد کی مخالفت کی پالیسی پر تنقید کی۔واضح رہے کہ پچھلے برس اخوان نے اپنا منشور میں یہ واضح کیا تھا کہ صدر کے عہدے کے لیے کسی عورت یا کسی غیر مسلم کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ اس منشور پر مصر میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔ تاہم ڈاکٹر کمال الہلباوی کا کہنا ہے کہ عورت کو صدر کے عہدے کے لیے امیدوار ہونا چاہیے خاص طور پر اگر وہ اسلامی تعلیمات سے واقف ہو یا سابق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر جیسی مضبوط شخصیت کی مالک ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ایک پڑھی لکھی عورت درجنوں کمزور حکمرانوں سے بہتر ہے۔ منشور میں علماء پر مشتمل ایک کونسل کے قیام کی بھی تجویز دی گئی تھی جو کہ حکومت پر نظر رکھ سکے۔ لیکن اس تجویز پر ’ایرانی ماڈل پر مبنی ہونے‘ کے حوالے سے خاصی تنقید کی گئی تھی۔ منشور میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صدارت کے لیے غیر مسلم اس لیے مناسب نہیں کہ حکومت میں اسلامی فریضے سرانجام دینے ہوتے ہیں۔ الاخوان المسلمون کے منشور میں عورت کی اس لیے مخالفت کی گئی تھی کہ عورت ’مذہبی اور فوجی فریضے ادا نہیں کر سکتی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment