تیمرگرہ جیل سے 64 عسکریت پسند رہا ‘ پولیس نے عسکریت پسندوں کی رہائی سے لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے
سوات ۔ سوات میں مقامی طالبان اور حکام کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ۔ گرفتار عسکریت پسندوں کی تین مرحلوں میں رہائی کے اعلان کے بعد 64 عسکریت پسند تیمرگرہ سے رہا کر دیئے گئے ۔ حکومت اور مقامی طالبان کے نمائندوں کے درمیان سیدو شریف میں مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کے بعد سوات سے گرفتار کئے گئے عسکریت پسندوں کی رہائی کا آغاز ہوگیا ۔ پہلے مرحلے میں 64 عسکریت پسند تیمر گرہ جیل سے رہا کر دیئے گئے ۔ تاہم پولیس عسکریت پسندوں کی رہائی سے لاعلمی ظاہر کر رہی ہے ۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وزیر اعلیٰ سرحد اور طالبان مذاکراتی ٹیم کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے اور فریقین امن کی بحالی کے لئے کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو 3 مرحلوں میں رہا کیا جائے گا
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment