International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, June 6, 2008
من موہن سنگھ یامہنگائی سنگھ ، بھارتی وزیر اعظم کے قوم سے خطاب پر بی جے پی کی تنقید
نئی دہلی۔ بی جے پی نے وزیر اعظم من موہن سنگھ پر پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میںاضافہ کو حق بجانب ٹھہرانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اس فیصلہ کے بعد ان کا ٹیلی ویژن پر خطاب محض ایک وعظ تھا اور یہ اشارہ دے رہا تھا کہ ملک ، معاشی ایمرجنسی کی سمت بڑھ رہاہے ۔ اہم اپوزیشن پارٹی نے وزیر اعظم کی جانب سے اپنے کابینی رفقاء کو فضول خرچی بالخصوص بیرونی سفر کرنے کی ہدایت کو آنسو پونچھنے کے مترادف قرار دیا ۔ بی جے پی کے ترجمان راجیو پرتاب روڑی نے کہا کہ ملک کو ایک کارکرد وزیر اعظم کی ضرورت ہے نہ کہ ایک فلاسفر کی۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کا قوم سے خطاب تعزیتی پیام کی مانند ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے لاچاری کے خطاب نے قوم کو مایوس کر دیا جس میں صرف وعظ تھا اور کوئی وعدہ نہیں تھا ۔ روڑی نے کہاکہ ان کی ( سنگھ کی ) تقریر درپردہ اس خطرہ کا اشارہ بھی تھی کہ قوم کو حکومت کی مجبوریوں کو سمجھناسیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم ماضی میں وزیر فنانس کی حیثیت سے بھی افراط زر کا موجب بنے تھے اس طرح من موہن سنگھ دراصل مہنگائی سنگھ ثابت ہوئے ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment