International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, June 6, 2008
دنیا کے ایک ارب بھوکے لوگوں کو بچانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، عالمی خوراک کانفرنس
روم ۔ عالمی خوراک کانفرنس نے اعلان کیا ہے کہ 2015ء تک دنیا میں بھوکوں کی تعداد میں پچاس فیصد تک کمی کر دی جائے گی۔ روم میں اقوام متحدہ کی عالمی خوراک کانفرنس کے تیسرے دن ترقی یا فتہ اور غیر ترقی یافتہ ممالک کے مندوبین میں حمتی اعلان جاری کرنے پر اتفاق ہو گیا۔اعلان کیا گیا کہ دنیا کے ایک ارب لوگوں کو بھوک سے بچانے کے لیے موثر پروگرام لایا جائے گا۔ خوراک کی پیداوار میں اضافے کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی اور دنیا بھر میں کسانوں کو اناجج کی کاشت کے لیے ترغیبات دی جائیں گی ۔ امریکہ کو اپنی مکئی کی فصل کو بائیو فیول میں تبدیل کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ امریکی وزیر خوراک اے ڈی شیفانے اس موقع پر کہا کہ امریکہ دنیا سے بھوک کے خاتمے کے لیے فصل کے لیے چھ ارب ڈالر کے فنڈز کی فراہمی کے وعدے کیے گئے اسلامی ترقیاتی بنک نے ڈیڑھ ارب عالمی بنک نے ایک ارب بیس کروڑ اور افریقی ترقیاتی بنک نے ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment