International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, June 6, 2008
القدس اسرائیل کا دارلحکومت بنا تو عرب ممالک ذمہ دار ہوں گے: حماس
مقبوضہ بیت المقدس۔ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) کے راہنما اور قائم مقام اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کا دارلحکومت بناتو اس کی ذمہ داری عرب ممالک پر عائد ہو گی۔قبلہ اول کی سب سے پہلے حفاظت کی ذمہ داری فلسطینی عوام پر عائد ہوتی ہے اور وہ اپنی ذمہ دارادا کررہے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر عرب ممالک اس کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپوٹ کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار مجلس قانون ساز کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک جانب کھل کر مقبوضہ بیت المقدس کو اپنا دارلحکومت قرار دے رہا ہے جبکہ دوسری جانب یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں او ر عربوں کے انخلاء کے ذریعے اسے ہتھیانے کی سازشیں کرہا ہے، ایسے میں عرب ممالک اپنی اس ذمہ داری سے بے پرواہ ہیں، جس سے اسرائیل کو القدس سے متعلق اپنی پالیسی کو آگے بڑھانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی اور وہ کھل کر اپنی سازشوںمیں مصروف ہے۔اسرائیل نے القدس میں یہودی آباد کاری کا جال پھیلا دیا ہے اور مستقبل قریب میں وہ دنیا کے سامنے آبادی کی اکثریت کا ڈھونگ رچاکر اس پر مستقل طور پر قبضہ کر لے گا۔قائم مقام اسپیکر نے اسرائیلی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی حالت زار پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد اسیر فلسطینیوں کو رہا کردے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment