انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے گورنر و جنوبی افریقہ کے نمائندہ عبدالصمد کا خطاب
ڈربن ۔ جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ ایران کو پرامن مقاصد کے لیے نیوکلیئر توانائی حاصل کرنے کا حق ہے ۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں جنوبی افریقہ کے نمائندہ نے کہاکہ جنوبی افریقہ دنیا سے نیو کلیئر اسلحہ کے مکمل خاتمے کا پرزور حامی ہے ۔ لہذا یہ نہیں چاہتا کہ ایران نیوکلیئر بم کا حامل ملک بن جائے ۔ تاہم ساتھ ہی ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ ایران کو اس کے جائز حق سے یعنی پرامن نیوکلیئر پروگرام چلانے کے حق سے محروم کیا جائے ۔ ایران کو بجلی پیدا کرنے نیو کلیئر ایندھن حاصل کرنے کا پورا حق ہے۔ اٹامک ایجنسی میں جنوبی افریقہ کے گورنر عبدالصمد منٹی نے ان خیالات کا اظہار اٹامک ایجنسی کے بورڈ آف گورنر کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ عبدالصمد نے کہا کہ نیو کلیئر عدم پھیلاؤ معاہدہ پردستخط کرنے والے کسی ملک کو پرامن مقاصد کے لیے نیوکلیئر ایندھن حاصل کرنے سے روکنا اس معاہدہ کے بنیادی اصول سے انحراف کرنے کے مماثل ہو گا۔ نیوکلیئر عدم پھیلاؤ معاہدہ کرنے والے ہر ملک کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ پرامن مقاصد کے لیے نیو کلیئر ایندھن حاصل کرے ۔ ایران سے مطالبہ کرنا کہ وہ یورینیم کی افزودگی کا عمل روک دے یہ اعتماد سازی سے متعلق ایک طریقہ ہے ۔ یہ ا صل مقصد نہیں ۔ یعنی ایران سے یہ مطالبہ نہیں کیا جانا چاہیئے کہ وہ پرامن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزودگی روک دے ۔ یہ مطالبہ محض اس مقصد کے لیے کیا جا سکتا ہے کہ ایران کے تعلق سے اعتماد میں اضافہ ہو ۔ یہ اصل نشانہ نہیں ہونا چاہئے عبدالصمد نے اس بات پر بھی تشو یش اور افسوس کا اظہار کیا کہ اٹامک ایجنسی ابھی تک ایران کے نیو کلیئر پروگرام کی نوعیت کا تعین کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔ ایران کے تعلق سے کوئی عمل یا کارروائی کرنے سے قبل یہ عملوم کرنا ضروری ہے کہ ایران کا نیوکلیئر پروگرام واقعی کس نوعیت کا ہے ۔ آیا اس نیوکلیئر پروگرام حقیقتا پرامن مقاصد کے لیے ہے یا نیو کلیئر بم بنانے کے لیے ہے ۔ اس بات کا تعین کرنا اٹامک اینسی کے لیے ضروری ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ اٹامک ایجنسی اس بات کا تعین کرنے کے قابل نہیں ہوئی کہ ایران کا نیو کلیئر پروگرام بجلی پیدا کرنے کے لیے ہے یا نیوکلیئر بم بنانے کے لیے ہے ۔ایران کے تعلق سے ایسی معلومات ا س لیے ضروری ہیں کہ اس سے ایجنسی اور ایران کے درمیا ن تعاون عمل کو تیز کیا جا سکتا ہے ۔ا یران کے لیے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ یہ بات ثابت کرے کہ وہ پرامن مقاصد کے لیے نیوکلیئر پروگرام چلا رہاہے ۔ا یران ان سوالات کا بھی جواب دے جن کا جواب اٹامک ایجنسی کو مطلوب ہے ۔ جنوبی افریقہ کے عہدیدار نے اس بات کا خیر مقدم کیا کہ ایران کے یورینیم ترقی دینے کے پلانٹ کے قریب ماحولیات کے جونمونے حاصل کیے گئے اس سے یہ ظاہر ہوا کہ یہ پلانٹ کے قریب ماحولیات جو نمونے حاصل کیے گئے اس سے یہ ظاہر ہوا کہ یہ پلانٹ اعلان و اقرار کے مطابق کام کررہا ہے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment