International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, June 6, 2008

پی آئی اے کے کنٹریکٹ ملازمین مستقل کر دیئے گئے ‘ نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں‘ چوہدری مختار احمد


اسلام آباد۔ وزیر دفاع اور چیئرمین پی آئی اے چوہدری احمد مختار نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے نہ ایسا کوئی اقدامات ہے ۔ ادارے کی بقاء کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے ۔ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا ہے ۔ اب تک پی آئی اے کو 42 ارب 60 کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے ۔ قومی اسمبلی میں جمعہ کو اراکین انوشر رحمان خان ‘ انجینئر خرم دستگیر ‘ نبیل احمد گبول کے 2007-08 ء کے دوران پی آئی اے کے 40 ارب سے زائد کے مجموعی نقصانات کے بارے میں توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پی آئی اے میں ملازمین کی تعداد زیادہ ہے تاہم کسی کو نہیں نکالا جائے گا ۔ بہتری کے لئے مینجمنٹ پلان کو تبدیل کیا گیا ہے ۔ 2001 ء میں پی آئی اے نے 20 ارب روپے کا قرضہ لیا تھا ۔ خسارے پر قابو پانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے بھی خسارے میں اضافہ ہوا ۔ پی آئی اے میں انجینئرز کو بحال کر دیا گیا ہے ۔ نجی شعبے کے حوالے نہیں کیا جا رہا ہے ۔

No comments: