International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, July 7, 2008

سانحہ میلوڈی ، ایجنسیوں کی کارروائی ہے ، علماء لال مسجد ایکشن کمیٹی

اسلام آباد۔ لال مسجد کی علماء ایکشن کمیٹی نے میلوڈی خود کش حملے کو ایجنسیوں کی کارروائی قرار دے دیا ۔ کمیٹی نے کہاہے کہ میلوڈی بم دھماکہ ، شہدا لال مسجد کانفرنس کے مثبت اثرات کو زائل کرنے اور پر امن احتجاجی تحریک پر دباؤ ڈال کر اسے روکنے کے لیے ایجنسیوں کا ڈرامہ ہے ۔ پیر کو ترجمان لال مسجد علماء ایکشن کمیٹی مفتی عبد الرحمان نے ثناء نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایکشن کمیٹی کی طرف سے از خود جامعہ حفصہ کی فوری بحالی کا اعلان کیاگیا اور مطالبات تسلیم نہ کئے جانے کی صورت میں اگلے احتجاجی پروگرام کو جامعہ فریدیہ میں منعقد کرنے اور یہ جامعہ بھی از خود کھولنے کے لیے شہداء لال مسجد کا نفرنس میں علماء نے مکمل یکجہتی کے ساتھ احتجاجی تحریک کو منظم کرنے کا عزم ظاہر کیاہے ۔ اس لیے ان تمام مقاصد کو سبوتاژ کرنے ، میلوڈی میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ لال مسجد علماء ایکشن کمیٹی پورے عزم کے ساتھ میدان عمل میں اتر چکی ہے اپنے مطالبات سے کم نہ کوئی بات تسلیم کی جائے گی نہ کسی معاملے پر کوئی سمجھوتہ کیاجائے گا اور نہ کوئی اوچھا ہتھکنڈہ اس راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے ۔ شہداء لال مسجدکانفرنس کے تمام اعلانات پر مکمل عملدرآمد کیاجائے گا۔ ایکشن کمیٹی نے میلوڈی خود کش حملے میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیاہے

No comments: