نارنگ منڈی ۔ لاہور نارووال سیکشن پر چار مسافر ٹرینوں تھکے ہارے انجن قیامت خیز گرمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ سینکڑوں مسافر دن بھر انتظار کی سولی پر لٹکے ریلوے کو کوستے رہے ۔ پانی کا انتظام نہ ہونے پرریلوے اسٹیشن کربلا کا منظر پیش کرتے رہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 126 ڈاؤن لاثانی ایکسپریس کا انجن سیالکوٹ روانگی سے قبل ہی جواب دے گیا اور پانچ گھنٹے کی جان لیوا تاخیز کے بعد ٹرین روانہ ہوئی جبکہ 212 ڈاؤن کا انجن نارووال روانگی سے قبل فیل ہوگیا اور تین گھنٹے بعد متبادل انجن کی فراہمی سے ٹرین روانہ ہوئی ۔ لاہور سے براستہ نارووال سیالکوٹ جانے والی شاہسوار ایکسپریس کا انجن بھی نارووال کے قریب جواب دے گیا اور فیل ہو گیا جبکہ رعیہ خاص کے قریب نارووال جانے والی مسافر ٹرین کا انجن بھی زور دار دھماکہ سے بند ہو گیا ۔ پیر کے روز ہزاروں کی تعداد میں ملازم اپنی ڈیوٹی پر نہ جا سکے اور تپتی دھوپ میں کھڑے مسافر ریلوے کو کوستے اور آہ و زاریاں بھرتے رہے ۔ ڈیلی پسنجر ایسوسی ایشن ریلوے کے رہنماؤں حافظ عبدالقیوم اشفاق فراز اور صہیب خالد نے شدید احتجاج کرتے ریلوے جی ایم سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرینوں کے ساتھ صحت مند انجن لگائے جائیں تاکہ مسافروں کو آمد و رفت میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment