International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, July 7, 2008

کابل میں بھارتی سفارتخانے کے باہر خود کش کار بم حملہ، ٤٠ افراد ہلاک ، ١٤١ زخمی

کابل ۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کی صبح بھارتی سفارتخانے کے باہر خود کش کار بم حملے میں کم از کم ٤٠ افراد ہلاک اور ١٤١ زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار بھارتی سفارتخانے کے گیٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ حکام کے مطابق ہمارے ٤٠ افرادہلاک اور١٤١ زخمی ہو گئے بھارتی سفارت خانہ کابل شہر کے وسط میں واقع ہے اور اس کے نزدیک افغان وزارت داخلہ کی عمارت بھی واقع ہے۔دھماکے کے بعد ایمبولینسوں کو زخمیوں کو ہسپتال جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے کیا کہ جائے وقوعہ پر پانچ لاشیں دیکھی گئی ہیں کابل ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر سید کبیر نے کہا کہ آٹھ زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا جن میں سے دو افراد چل بسے ادھر کابل ہی میں جموریہ ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ اہسپتال میں ٥١ زخمیوں کو لایا گیا جو دھماکے میں زخمی ہوئے تھے جن میں تین خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں۔ یہ اس علاقے میں ہونے والا دوسرا خود کش حملہ ہے ۔ اس سے قبل دسمبر 2006ء میں ایک خود کش حملہ آور نے افغان وزارت داخلہ کی عمارت کو نشانہ بنایا تھا اور اس واقعے میں بارہ افراد ہلاک اور بیالیس زخمی ہوئے تھے۔ اس دھماکے کے بعد علاقے میں مزید سکیورٹی چیک پوسٹیں اورحفاظتی بیر ئر لگا دیئے گئے تھے۔

No comments: