International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, July 7, 2008
مقبوضہ کشمیر حکومت ختم ، گورنر راج نافذ کردیا گیا
سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت کے وزیراعلی غلام نبی آزاد کی طرف سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد کانگریسی حکومت ختم کرکے گورنر راج نافذ کردیا گیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے گورنر این این ووہرا نے انتظامی اختیارات بھی حاصل کر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی مخلوط کٹھ پتلی حکومت نے گزشتہ مہینے امرناتھ شرائن بورڈ کے نام 8 سو کنال زمین منتقل کی تھی کل جماعتی حریت کانفرنس اور کشمیری عوام نے اس اقدام کو مقبوضہ کشمیر کا اکثریتی مسلم تشخص ختم کرنے کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا تھا۔ سات روز کی مسلسل ہڑتال سے مجبور ہو کر حکومت کو یہ فیصلہ واپس لینا پڑا جبکہ حکومت میںشامل جماعت پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی نے آزاد حکومت کی حمایت واپس لے لی تھی ۔ جس کی وجہ سے اسمبلی میں حکمران اتحاد اقلیت میں آگئی تھی ۔ ریاستی گورنر نے وزیراعلی غلام نبی آزاد کو سات جولائی تک اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی مہلت دی تھی پیر کے روز اسمبلی کا اجلاس ہوا ۔ تاہم وہ اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ بعدازاں انہوں نے اپنا استعفی گورنر کو پیش کردیا ۔ مقبوضہ کشمیر اسمبلی 89 ممبران پرمشتمل ہوتی ہے جس میں حزب اختلاف کے 24 اراکین کے علاوہ کانگریس کے 21 ، پی ڈی پی کے 17 ، پینتھرس پارٹی کے 4 ، کمیونسٹ پارٹی کے 2 ، جموں مورچہ ، بی جے پی ، بی ایس پی کے ایک ایک ممبر ہیں ۔ بھارتی حکومت نے غلام نبی آزاد کے استعفے کے بعد گورنر راج نافذ کردیا ہے ۔ اورتمام ایگزیکٹو اختیارات گورنر کو سونپ دئیے ہیں ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment