International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, July 7, 2008
ملک میں جاری معاشی کساد بازاری کے پیش نظر ملک کی تینوں اسٹاک مارکیٹوں میں مندی ریکارڈ
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تاحال 12 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بحال نہیں ہوسکیکاروباری سرگرمیاں مخصوص کمپنیوں تک محدود اور کاروباری حجم کم ترینکراچی۔ ملک میں جاری معاشی کساد بازاری کے پیش نظر ملک کی تینوں اسٹاک مارکیٹوں میں مندی ریکارڈ کی گئی اورپیر کو بھی انڈیکس کا انقطاع منفی زون میں ہوا۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تاحال 12 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بحال نہیں ہوسکی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 11878.39 پوائنٹس پر منقطع ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 166 کمپنیوںکے حصص سرگرم رہے جن میں سے 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں اضافہ اور 142 کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 5 کمپنیوں کے حصص مستحکم رہے اور کاروباری حجم 1 کروڑ68 لاکھ حصص سے زائد رہا۔علاوہ ازیں کے ایس ای 30 انڈیکس 123.98 پوائنٹس کی کمی سے13728.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بنک الفلاح 44 لاکھ76 ہزار9 سو حصص کے ساتھ والیوم لیڈر رہا جس کے حصص کی قیمت 0.39 پیسے کی کمی سے 39 روپے46 پیسے ریکارڈ ہوئی دیگر نمایاں کمپنیوں میں نیشنل بنک آف پاکستان کے حصص 1.43 روپے کی کمی سے 141 روپے70 پیسے، ڈی جی خان سیمنٹ کے حصص 0.64 پیسے کی کمی سے 63روپے87 پیسے، پیس پاکستان لیمٹڈ کے حصص بغیر کسی تبدیلی کے 28 روپے6 پیسے اور سوئی ساؤتھ گیس کے حصص 0.26 روپے کی کمی سے 26 روپے71 پیسے رہے۔کراچی اسٹاک ایکس چینج کے علاوہ اسلام آباد اور لاہور اسٹاک ایکس چینجز میں بھی مندی ریکارڈ ہوئی اور گزشتہ ایک ہفتے کی مندی کے بعد کاروباری ہفتے کا آغاز حسب توقع منفی زون میں ہوا اور انڈیکس کا انقطاع بھی منفی زون میں ہوا۔لاہور اسٹاک ایکسچینج میں ایل ایس ای 25 انڈیکس میں 38.97 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 3681.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیاں مجموعی طور پر 85کمپنیوں تک محدود رہیں جن میں سے صرف1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں اضافہ اور 23کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 61کمپنی کے حصص بغیر کسی تبدیلی کے ریکارڈ ہوئے۔لاہور اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری حجم 4 لاکھ31 ہزار حصص ریکارڈ کیا گیا دوسری جانب اسلام آباد اسٹاک ایکس چینج میں آئی ایس ای 10 انڈیکس میں 23.87 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 2641.14 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment