International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, July 7, 2008

ایٹمی پروگرام کو روکنے کے لیے ایران اور شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے۔ ۔ ۔ صدر بش



ایران خطے کے لیے خطرہ ہے جبکہ شمالی کوریا کی جانب سے فراہم کردہ جوہری معلومات کی تصدیق کے بعد دیگر اقدامات کیے جائیں گےامریکہ صدرکا ٹوکیو میں جاپانی وزیر اعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب و صحافیوں سے گفتگو
واشنگٹن + ٹوکیو۔ امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے کہاہے کہ ایٹمی پروگرام کو روکنے کے لیے ایران اور شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے ایران خطے کے لیے خطرہ ہے جبکہ شمالی کوریا کی جانب سے فراہم کردہ جوہری معلومات کی تصدیق کے بعد دیگر اقدامات کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار جارج بش نے جاپان کے لیے روانہ ہونے سے قبل جاپانی صحافیوں اورجاپانی وزیراعظم سے ملاقات کے بعدان کے ہمراہ ٹوکیو میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بش نے کہا کہ ایران اور شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن ختم نہیں ہوا تاہم پہلی ترجیح یہی ہو گی کہ ایٹمی معاملات کو سفارتی ذرائع سے حل کر لیا جائے ۔صدر بش نے کہا کہ وہ ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ ان کے نزدیک کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے پہلا انتخاب بات چیت ہی ہونی چاہیے۔جاپانی وزیر اعظم کے ہمراہ مشرکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بش نے ایران سے مطالبہ کیا کہ یورینئیم کی افزودگی بند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچین اور بھارت نے تعاون نہ کیا تو ماحولیاتی آلودگی کا مسئلہ حل کرنا مشکل ہوگا۔انہوں نے امید ظاہر کی جاپان میں جی ایٹ کانفرنس کامیاب ہوگی ۔صدر بش نے افغانستان اور عراق میں مدد کرنے پر جاپان کا شکریہ بھی ادا کیا۔کانفرنس کے موقع پرغربت اورمہنگائی کیخلا ف احتجاج کے پیش نظرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔جی ایٹ کانفرنس آج(پیر)سے ٹوکیومیں شرو ع ہو رہی ہے۔جس میں خوراک اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر غور کیا جائے گا ۔ کانفرنس میں صدر بش کے علاوہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، روس اور کینیڈا کے سربراہان شرکت کریں گے۔

No comments: