International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, July 7, 2008

شہدا لال مسجد کانفرنس نے مشرف پر مقدمہ کا اندراج ‘ آفتاب احمد خان شیر پاؤ ‘ اعجاز الحق کی دینی مدارس و مساجد میں داخلے پرپابندی کی قرارداد منظور کرلی

اسلام آباد۔ شہداء لال مسجد کانفرنس میں سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور سابق وزیر مذہبی امور اعجازا لحق کے ملک بھر کے دینی مدارس و مساجد میںداخلے پر پابندی کی قرار داد منظورکرلی گئی ۔ صدر پرویز مشرف پر مقدمہ کے اندراج ‘آپریشن کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کے قیام کے مطالبات کیے گئے ہیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اعلی قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ عبدالرشید غازی نے لچک کا مظاہرہ کیا ایوان صدر نے معاہدہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحقیقاتی کمیشن میں چوہدری شجاعت حسین ‘ وجاہت حسین ‘ طارق عظیم کو بلایا جائے انہوں نے کہا کہ ہم کو متحد ہونا پڑے گا ملک بھر میں وفاق کے پونے بارہ ہزار سے 17 لاکھ طلباء ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہیں۔جے یو آئی(ف) کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ فرد واحد کے آپریشن کے دوران جامعہ حفصہ کی طالبات پرپانی ‘ خوراک بجلی کو بند کیا ملک بھر میں خوراک کا بحران ہے پوری قوم کی بجلی بند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فرد واحد کو انصاف کے کٹہرے میںلانا ہو گا کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ شہداء لال مسجد کا مشن جاری رہے گا نفاذ شریعت کے مطالبے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے۔ مولانا عبدالعزیز کے وکیل شوکت عزیزصدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جامعہ حفصہ کو تعمیر اور جامعہ فریدیہ کو بحال نہ کیا گیا مولانا عبدالعزیز کی باعزت رہائی ممکن نہیں ہوئی تولوگ خود فیصلے کرنے پر مجبور ہوں گے خود اپنی عدالتیں لگائیں گے۔ خدارا قانون پر عملدرآمد کیا جائے ۔ مفتی اعظم رفیع عثما نی نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ اس ظلم کا حساب لے گا ۔ فوج نے آئین قانون اور قرارداد مقاصد کی دھجیاں اڑاتے ہوئے آپریشن کیا جو فوجی حکومت کا بدترین جرم ہے ۔ اس جرم کا ہم بدلہ نہ لے سکے تو ہماری آنے والی نسلیں اس کا حساب لیںگی ۔لا ل مسجد کے نائب مہتمم مولانا عامر صدیق نے کہا کہ سابق کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ر) گلزار کیانی نے لال مسجد کا دورہ کیا تھا ہم نے ان سے پوچھا کہ اپریشن کی وجوہات بتائیں تو انہوں نے کہا کہ امریکی خوشنودی کے لیے یہ آپریشن ہوا ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ فوج پرویز مشرف کا کورٹ مارشل کرے ۔ مولانا انوار الحق نے کہا کہ ظالموں سے نجات کے لیے میدان میں آنا ہو گا۔ اربوں روپے کی چوری کرنے والوںکو چھوٹ دے دی گئی جبکہ اسلامی نظام کے نفاذ کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں مولانا عبدالعزیز کو پابند سلاسل رکھا جارہاہے ۔ وفاق المدارس کے نائب ناظم اعلی اور جامعہ بنوری ٹاؤن کے مہتمم ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر نے کہا کہ علمائے کرام کے خلاف پروپیگنڈ ہو رہا ہے جے یو آئی (ف) کے ممتاز رہنما سید عبدالمجید ندیم شاہ نے کہا کہ مظلوموں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ قاری سیف اللہ سیفی نے کہا کہ ملک بھر میں جامعہ ہفصہ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ درجنوں مساجد کے نام لال مسجد رکھے جا چکے ہیں۔ مفتی حبیب الرحمان درخواستی نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ چلایا جائے ۔ ا ور اسے پھانسی پر لٹکایاجائے ۔ مولانا الیاس چنیوٹی ممبر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ لال مسجد و جامعہ حفصہ کے خلاف آپریشن میں قادیانی گروپ نے کلیدی کردار ادا کیا ۔ سانحہ کے مرکزی کردار کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ آپریشن کے ذمہ داران نشان عبرت بن کر رہیںگے۔ جے یوآئی(سینیئر ) کے سربراہ پیر عبدالرحیم نقشبندی نے کہا کہ پرویز مشرف کی سیاہ کاریاں اتنی ہیں کہ اس کے جرائم کو بیان نہیںکر سکتے ۔نئی حکومت بھی پرویز مشرف کے ایجنڈے پر گامزن ہے ۔ زرداری مدارس کو دھمکی نہ دیں ۔ نفاذ شریعت کے مطالبے سے پچھے نہیں ہٹیںگے سابقہ ایم این اے مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ پرویز مشرف کے اقتدار کو دوام دینے کے لیے آپریشن کرایا ۔ دینی و مذہبی جماعتوں کی اتنی طاقت اور قوت کے باوجود فوجیوں کا ہاتھ نہ روک سکے ۔ اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے ارکان پارلیمنٹ مستعفی ہو جاتے تو ملک کانقشہ تبدیل ہوتا اور انتاخبات میں زیادہ تعداد میں منتخب ہوتے ۔ مولانا محمد علیم طارق نے کہا کہ پرویز مشرف میں اخلاقی اورمذہبی کوئی جرات نہیں ہے ۔پرویز مشرف نے کہا تھاکہ غیر مقبول ہو گیا تواقتدارچھوڑ دوں گا ۔ انتخابات میں اس کی وجہ سے مسلم لیگ(ق) کا بیڑہ غرق ہو ۔ مذہبی جرات ہوتی تو یہ ڈنمارک مین توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پرسیاسی سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کرتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ ہم عراق افغانستان ‘ چیچنیا ‘ سوات کے مجاہدین کے ساتھ ہیں نفاذ شریعت کے لیے جانیں قربان کردیں گے مولانا عزیز حقانی نے قرارداد پیش کیں کہ پرویز مشرف کو سرعام پھانسی دی جائے۔پرویز مشرف کے ساتھیوں اعجازالحق اور آفتاب احمد خان شیر پاؤ پر مساجد مدارس میں داخلے پر پابندی عائد کی ۔ مولانا فضل الرحمان کی نمائندگی کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزارتیں ہماری مجبوری نہیںہیں مذہبی کارکنوں کو مشتعل کیا جا رہاہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سردار وں کو رہا کیا جا سکتا ہے تو مولانا عبدالعزیز کو رہا کیوں نہیںکیا جابکہ سردار سنگین الزامات میں مطلوب تھے۔

No comments: