International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, July 7, 2008

میلوڈی چوک خودکش حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

اسلام آباد ۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ سید کمال شاہ نے کہا ہے کہ میلوڈی مارکیٹ کے قریب گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا وہ پیر کو پولیس لائن ہیڈ کواٹر میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور اسلام آباد و پنجاب پولیس کے جوانوں نے جس طرح اپنی جانیں قربان کی ہیں اس پر انہیں فخر ہے ۔ اگر پولیس اہلکار فرض شناسی سے کام کرتے رہے تو شرپسند عناصر کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملے میں جو پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں ان کے خاندانوں کی مکمل کفالت کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بعنی 6 جولائی کو لال مسجد اور جامعہ حفصہ آپریشن کے ایک سال پورا ہونے پر وفاقی دارالحکومت میں شہدائے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا اور کانفرنس کے اختتام پر میلوڈی مارکیٹ کے چوک میں خودکش رونما ہوا اس حملے میں 15 پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حزلے کے جائے وقوعہ سے ملنے والی شواہدوں کی روشنی میں تحقیقات آگے بڑھ رہی ہے ۔ لال مسجد کا اجتماع پرامن تھا اور خود کش دھماکے کو اس سے نہیں جوڑا جا سکتا ۔

No comments: