International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, July 7, 2008

دھماکے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے ‘ سید یوسف رضا گیلانی

وزیر اعظم کی ملائیشیا روانگی سے قبل چکلالہ ایئربیس اور پمز میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت
اسلام آباد ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دھماکوں کے واقعات ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے ۔ جن کے ذریعے سازشی قوتیں حکومت کو ناکام بنانا چاہتی ہے ۔ پولیس اہلکاروں کے ملک و قوم کے لئے اپنی جان قربان کر دیں ۔ وکلاء کے لانگ مارچ کی طرح لال مسجد کانفرنس کے لئے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائیشیا کے 3 روزہ سرکاری دورے پر کوالالمپور روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ کوالالمپور میں وزیر اعظم ڈی ایٹ سربراہی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ ملائیشیا کے وزیر اعظم اور بنگلہ دیش کے چیف ایگزیکٹو سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ میلوڈی دھماکہ حکومت اور قبائلی علاقوں کے درمیان سمجھتے ناکام بنانے کی کوشش ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دھماکوں میں ملوث عناصر یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ حکومت ناکامی ہو گی ان سازشی عناصر کے مذموم اور گھناؤنے عزائم کو ناکام بنا دیا جائے گا ۔ انہوں نے دہشت گردی میں ملوث مجرموں کو ضرور قانون کی گرفت میں لایا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دھماکوں کا مقصد ملک کو غیر مستحکم ان کی سازش ہے اور سازشی قوتیں یہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ حکومت کی ناکامی ہو گی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دھماکے بزدلانہ کارروائی ہے ایسے اقدام سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا ان سے ملک ور اسلام کی بدنامی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کے لانگ مارچ کے لئے حکومتی انتظامات کی ہر سطح پر تعریف کی گئی تھی ۔ لال مسجد کانفرنس کے لئے بھی موثر حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے مگر خود کش بمباروں کو روکنا ممکن نہیں ہے ۔ قبل ازیں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میلوڈی خود کش حملے میں جاں بحق فرض شناسی کا مظاہر ہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں وفاقی دارالحکومت میں خود کش حملوں کے واقعات شرم ناک اور انسانیت کے خلاف گھناؤنا جرم ہیںپٹرولیم مصنوعات اور اشیاء خردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ خود ساختہ نہیں ہے مہنگائی عالمی مسئلہ ہے پیر کی صبح وزیر اعظم نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں میلوڈی خود کش حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور زخمیوں کو دی جانے والی طبعی سہولتوں پر اطمنیان کا اظہار کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میلوڈی خود کش حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اسلام آباد میں اس گھناؤنے جرم پر افسوس اور دکھ ہوا ہے یہ انسانیت کے خلاف حملہ ہے دنیا میں پاکستان کی الگ بدنامی ہوئی ہے وفاقی دارالحکومت میں اس قسم کا واقعہ بزدلانہ حرکت ہے اس قسم کے واقعات کے ذریعے ملک کے بار ے میں کیا پیغام دیا جا رہا ہے تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں واقعہ کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کرنے کے لیے انعام مقرر کیا گیا ہے ان عناصر کو قانون ضرور اپنی گرفت میں لے گا انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے لال مسجد کنویشن کے موقع پر اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سنبھالے رکھا پورے دن اس کنونشن کی حفاظت کی اور اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کنونشن کوئی گڑ بڑ نہیں ہونے دی جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اس سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پٹرول اور اشیاء ضروریہ میں اضافہ عالمی مسئلہ ہے تمام ممالک میں یہ ہی صورت حال ہے اضافہ ہمارے بس سے باہر کی بات ہے کیونکہ ہم پٹرول پیدا کرنے والا ملک نہیں ہیں مہنگائی خود ساختہ، غفلت اور حکومتی ناکامی نہیں ہیں عالمی سطح پر قیمتیں بڑھ رہی ہیں پاکستان بھی اس سے متاثر ہے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ملایشیاء میں ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کے بعد واپسی پر وہ قوم سے خطاب کریں گے ۔

No comments: