International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 15, 2008

پشاور ، کیبل آپریٹرز نے تمام افغان چینلز بند کردیئے

پشاور ۔ پشاور میں کیبل آپریٹرز نے حکومت کی ہدایت پر تمام افغان چینلز بند کر دیئے۔ کیبل سے افغان چینلز بند کرنے کا فیصلہ کیبل آپریٹرز کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں تمام عہدیداران اور ممبرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات رحیم خان نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ افغان حکومت پاکستان کے خلاف سخت زبان استعمال کر رہی ہے اور غلط بیان جاری کئے جا رہے ہیں۔ اسی تناظر میں افغان چینلز کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ جب تک افغانستان حکومت پاکستان سے معافی نہیں مانگتی پشاور میں افغان چینلز کی نشریات بحال نہیں کی جائیں گی۔

No comments: