International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 15, 2008

قبائلی علاقوں میں غیر ملکیوں کی موجودگی کے حوالے سے وزیراعطم کا بیان اتحادی افواج کو ان علاقوں میں مداخلت کا جواز فراہم کرنا ہے ۔ترجمان طالبان مولوی ع

اگر کسی نے قبائلی علاقوں میں کارروائی کی کوشش کی تو قبائلی عوام جانوں کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گےتحریک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر کی صحافیوں سے گفتگو
خارباجوڑ ایجنسی ۔ تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان مولوی عمر نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی قبائلی علاقوں میں غیر ملکی افراد کی موجودگی کے بارے میں دئیے جانے والے بیان کے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے قبائلی علاقوں میں غیر ملکی افراد کی موجودگی کا بیان دراصل امریکہ اور نیٹو ممالک کی لئے قبائلی علاقوںمیں مداخلت کیلئے جواز اور بہانہ بنانا ہے تحریک طالبان کے مرکزی ترجمان مولوی عمر نے نا معلوم مقام سے صحافیوں کے سات بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے قبائلی علاقوں میں غیر ملکی افراد کی موجودگی کے بارے بیان دے کر قبائلی علاقوں کے عوام کے ساتھ دشمنی کا ثبت دیا ہے انہوں نے وزیراعظم کے اس بیان کی شدید مذمت کی اور کہاکہ قبائلی علاقوں میں کوئی غیر ملکی موجود نہیں ہے اور وزیراعظم صرف امریکہ اور نیٹو ممالک کیلئے قبائلی علاقوں میں کارروائی کیلئے جواز پیدا کر رہے ہیں اور امریکہ اور اس کے اتحادی افواج نے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر حملہ کیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے قبائلی علاقوں پر حملہ کیا تو اس کے تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے قبائلی علاقوں میں غیر ملکی اففاد کی موجودگی کے حوالے سے حالیہ بیان کے نتیجے میں قبائلی عوام کے دلوں میں حکومت کیلئے نفرت میں اضافہ ہوا ہے مولوی عمر نے کہاکہ امریکہ اور حامد کرزئی کا قبائلی علاقوں میں کارروائی کرنے کا حالیہ بیان پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کے منافی ہے انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام کسی ملک کو اپنے علاقے میں فوجی کارروائی کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے اور اگر کسی نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں مداخلت اور کارروائی کرنے کی کوشش کی تو قبائلی عوام بیرونی جارحیت کے خلاف جانوں کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ بیرونی جارحیت کی صورت میں غیور قبائلی عوام اور تحریک طالبان امریکی اوراتحادی افواج کے خلاف جذبہ جہاد سے سرشار ہے اور قبائلی عوام امریکی افواج کے خلاف جہاد کیلئے چوکس اور پوری طرح تیار ہے انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام اپنی ایک تاریخ رکھتی ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ قبائلی عوام نے ہمیشہ تمام بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔

No comments: