International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, July 15, 2008
لاڑکانہ ، جسٹس عبدالحمید ڈوگر کیخلاف وکلا ء کی احتجاجی ریلی
لاڑکانہ ۔ لاڑکانہ میں وکلاء نے جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے خلاف ریلی نکالی۔ جسٹس عبدالحمید ڈوگرہائی کورٹ کی ایڈیشنل عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے لاڑکانہ آئے تھے ۔ لاڑکانہ میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر احتجاجی ریلی نکالی گئی اور یوم سیاہ منایا گیا۔ وکلاء جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی لاڑکانہ آمد اور پیپلز فورم کی جانب سے ان کے استقبال کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ ریلی میں مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، خاکسار تحریک اور سندھ نیشنل فرنٹ کے کارکنوں نے شرکت کی۔ ریلی ڈسٹرکٹ بار سے نکالی گئی اور ڈسٹرکٹ بار کے احاطے میں ختم ہوئی۔ وکلاء نے احتجاجاً دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے۔ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احمد علی شیخ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی سی او ججز کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ جسٹس عبدالحمید ڈوگر آج ہائی کورٹ کی ایڈیشنل عمارت کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔ اس سے پہلے یہ تقریب صبح گیارہ بجے ہونا تھی تاہم احتجاج کے بعد اس کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔ دادو میں بھی جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment