International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, July 15, 2008
بھارتی کانگریس ارکانِ اسمبلی کی خرید و فروخت کر رہی ہے: کمیونسٹ پارٹی
نئی دہلی ۔بھارت امریکہ جوہری تعاون معاہدے پر یو پی اے حکومت سے اپنی حمایت واپس لینے کے بعد بائیں بازو اب سڑکوں پر محاذ آرائی کر رہا ہے اور اس کے رہنما حکومت پر سنگین الزامات عائد کر رہے ہیں۔محاذ نے دہلی میں معاہدے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا آغاز کیا جس میں تقریر کرتے ہوئے کمیونسٹ رہنما اے بی بردھن نے الزام لگایا کہ حکومت پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے ممبران کی خرید و فروخت کر رہی ہے۔ انھوں نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ایک ایک رکنِ اسمبلی کو 25 کروڑ روپے میں خریدا جا رہاہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ حکومت کو عام آدمی کی نہیں بلکہ امریکہ سے دوستی کی فکر ہے۔ پہلے کانگریس یہ نعرہ لگاتی تھی کہ’کانگریس کا ہاتھ، عام آدمی کے ساتھ’، مگر اب یہ نعرہ ہے کہ’ کانگریس کا ہاتھ، امریکہ کے ساتھ۔’ خیال رہے کہ ہاتھ کانگریس کا انتخابی نشان ہے۔پرکاش کرات نے حکومت کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لینے کے اسباب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کی آزادانہ خارجہ پالیسی کو زبردست نقصان پہنچا رہی ہے اور یہ کہ ہم امریکہ کے جونیئر پارٹنر بننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ادھر کانگریس بائیں بازو کی تحریک کو ناکام بنانے کے لیے ایٹمی رتھ یاترا نکال رہی ہے جس پر معاہدے کی حمایت میں بینر لگے ہوئے ہیں۔اس رتھ یاترا کے ذریعے عوام کو بتایا جا رہاہے کہ یہ معاہدہ ملک اور عوام کے حق میں کس قدر مفید ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment