تہران ، کارکاس ۔ ایران کے صدر محمود احمدی نثراد اور ونیز ویلا کے صدر ہوگو شاویز کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے اپنی پالیسیاں تبدیل نہ کیں تو تیل کی عالمی قیمت 300 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے ۔ احمدی نثراد نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمت مختلف وجوہات کی بناء پر بڑھ سکتی ہے ان میں سے ایک وجہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لئے حملے کی دھمکیاں ہیں صدر ہوگوشاویز نے بھی تیل کی عالمی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی ایکسن موبل کارپوریشن کی جانب سے ونیز ویلا کے اثاثے منجمد کرنے کی کوشش کامیاب ہوئی تو امریکہ کو تیل کی فراہمی بند کر دی جائے گی ۔ جس کے نتیجے میں تیل کی عالمی منڈی میں قیمت کئی گنا بڑھ جائے گی ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment