لاہور۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے عہد وفا نہ کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر حکومتی اتحاد سے الگ ہونے سے متعلق دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اعلان مری کے تحت ججوں کی بحالی سے مکر جانے پر مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت پر شدید دباؤ ہے کہ اگر رواں ماہ کے آخر تک معزول جج بحال نہیں کئے جاتے تو مسلم لیگ (ن) کو حکومتی اتحاد سے باہر آجانا چاہئے۔ ذرائع کے مطابق جو مستعفی وزراء اور ارکان قومی اسمبلی قیادت سے دو ٹوک فیصلہ کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں ان میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور چودھری نثار علی خان شامل ہیں۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment