International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 15, 2008

عرب لیگ نے سوڈان کے بحران پر ١٩ جولائی کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

قاہرہ ۔ عرب لیگ نے جنگی جرائم کی عالمی عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے سوڈان کے صدر عمر الالبشیر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے مطالبہ سے متعلق بحران پر بات چیت کیلئے وزراء خارجہ سطح کا ہنگامی اجلاس 19 جولائی کو طلب کر لیا۔ عرب کے سیکرٹری جنرل امر موسیٰ کے چیف آف سٹاف ہاشم یوسف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ نے سوڈانی صدر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے سے متعلق صورتحال پر بات چیت کیلئے وزراء خارجہ سطح کا ہنگامی ا جلاس 19 جولائی بروز ہفتہ عرب لیگ کے ہیڈ کوارٹر قاہرہ میں طلب کیا ہے۔ ہاشم یوسف نے کہا کہ اس سلسلے میں بدھ کو عرب لیگ کے مستقل نمائندوں کے ہونے والے اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ عرب لیگ کی جانب سے یہ اقدام سوموار کو عالمی جنگی عدالت کی جانب سے سوڈانی صدر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے پر اٹھایا گیا۔

No comments: