ابو ظہبی ۔ دبئی پولیس نے ساحل سمندر پر غیر اخلاقی حرکات و سکنات کرنے والے 79 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ جن میں زیادہ تر تعداد مغربی سیاحوں کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کی پولیس حکام نے ساحل سمندر پر نصب واچ ٹاور کے ذریعے ان مردوں اور عورتوں پر نظر رکھتے ہیں جو برہنہ انداز میں ساحل پر گھومتے پھرتے ہیں ۔ حکام کے مطابق یہ مہم اس وقت تیز کر دی گئی جب ایک برطانوی جوڑے کو ایک ساحل پر غیر اخلاقی حرکات کا سر عام مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔ دبئی میں قائم جرائم کی تحقیقات کرنے والے ایک ادارے کے ترجمان زوئر ہارون نے کہاہے کہ ہم نے ایسے 79 افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔ جو کہ ساحل سمندر پر تفریح کیلئے آنے والی فیملیز کے ساتھ بد تمیزی کر رہے تھے ۔ حکام کے مطابق ایسے افرادکو پہلے وارننگ دی جاتی ہے اور اگر دوبارہ وہی شکایات سنی یا دیکھی جائیں تو ایسے افراد کو گرفتار کر لیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ حکومت پبلک مقامات پر اسے بورڈ بھی آویزاں شروع کر دئیے ہیں جن پر غیر ملکی سیاحوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ پبلک مقامات پر مغربی اور غیر اخلاقی رویہ اختیار نہ کریں کیونکہ دبئی ایک اسلامی ملک ہے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, July 15, 2008
دبئی میں ساحل سمندر پر غیر اخلاقی حرکات کے الزام میں ٧٩ افراد گرفتار
ابو ظہبی ۔ دبئی پولیس نے ساحل سمندر پر غیر اخلاقی حرکات و سکنات کرنے والے 79 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ جن میں زیادہ تر تعداد مغربی سیاحوں کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کی پولیس حکام نے ساحل سمندر پر نصب واچ ٹاور کے ذریعے ان مردوں اور عورتوں پر نظر رکھتے ہیں جو برہنہ انداز میں ساحل پر گھومتے پھرتے ہیں ۔ حکام کے مطابق یہ مہم اس وقت تیز کر دی گئی جب ایک برطانوی جوڑے کو ایک ساحل پر غیر اخلاقی حرکات کا سر عام مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔ دبئی میں قائم جرائم کی تحقیقات کرنے والے ایک ادارے کے ترجمان زوئر ہارون نے کہاہے کہ ہم نے ایسے 79 افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔ جو کہ ساحل سمندر پر تفریح کیلئے آنے والی فیملیز کے ساتھ بد تمیزی کر رہے تھے ۔ حکام کے مطابق ایسے افرادکو پہلے وارننگ دی جاتی ہے اور اگر دوبارہ وہی شکایات سنی یا دیکھی جائیں تو ایسے افراد کو گرفتار کر لیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ حکومت پبلک مقامات پر اسے بورڈ بھی آویزاں شروع کر دئیے ہیں جن پر غیر ملکی سیاحوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ پبلک مقامات پر مغربی اور غیر اخلاقی رویہ اختیار نہ کریں کیونکہ دبئی ایک اسلامی ملک ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment