مسلم ورلڈ لیگ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل ، پہلے اجلاس کی صدارت قائد میلینیم ورلڈ پیس باوا جین کریں گے
میڈرڈ ۔ خادم حرمین شریفین و حکمران سعودی عرب شاہ عبد اللہ ( کل ) 16 جولائی کو بین الاقوامی بین العقائد کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔ اس کانفرنس کی میزبان مسلم ورلڈ ( ایم ڈبلیو ایل )نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ اس سہ روزہ کانفرنس میں توقع ہے کہ مختلف مداہب بشمول عیسائیت ، یہودیت ، ہندو ازم اور بدھ ازم کے زائد از 200 رہنما شرکت کریں گے ۔ افتتاحی اجلاس سے اسپین کے شاہ جان کارلوس ، اس ملک کے وزیر اعظم جے ایل راڈیگس زپاٹیرو اور سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایل عبداللہ الترکی خطاب کریں گے ۔ پہلے اجلاس کا موضوع ’’ مذاکرات اور اس کی مذہبی و تہذیبی اساس ‘‘ ہو گا ۔ سیکرٹری جنرل میلینیم ورلڈ پیسچوٹی کانفرنس باوا جین اس پہلے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اسلامک بینک ( دبئی ) کے ایگزیکٹو حسین حامد بموضوع ’’ اسلام میں مذاکرات ‘‘ پر اظہار خیال کریں گے ۔ لبنان کے وزیر تہذیبی امور طارق متری ( رکن ورلڈ کونسل آف چرچس ) ’’ عیسائیت میں مذاکرات ‘‘ کے موضوع پر تقریر کریں گے اپیل آف کنسائنس فاونڈیشن کے آتھر شینر اورانٹر فیتھ فاونڈیشن کے ڈائریکٹر ایم ایم ورما بھی خطاب کریں گے۔ دوسرے اجلاس کی صدارت سعودی ، شوری کونسل کے صدر صالح بن حمید کریں گے ۔ اس اجلاس میں مختلف مقررین ’’ آج کے معاشرہ میں مذاکرات کی اہمیت ‘‘ پر روشی ڈالیں گے ۔ صدر کمیٹی آف ورلڈ پارلیمنٹ برائے امن و مذہب ( جاپان ) نچیکو لیوانو ایک مقالہ پیش کریں گے ۔ صدر کلچرل فاونڈیشن برائے امن ( اسپین ) پروفیسر ایف ایم ڈرا کوزا ، ’’پر امن بقائے باہم پر مذاکرات کے اثرات ‘‘پر خطاب کریں گے ۔مراکش اکیڈمی کے رکن عبد الہادی تازی ، بین الاقوامی تعلقات پر مذاکرات کے موضوع پر ایک مقابلہ پیش کریں گے۔ صدر نشین انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے اسلام( لبنان ) رضوان السید ، تہذیبوں کے تصادم کی اپیلوں کے پیش نظر مذاکرات کی اہمیت کے موضوع پر روشنی ڈالیں گے۔ تیسرے اجلاس کا موضوع ’’ بات چیت کے دائرہ میں مشترکہ انسانی اقدار‘‘رکھا گیاہے۔ عالمی کانفرنس برائے امن و مذاہب ( امریکا ) کے جنرل سیکرٹری ، ویلینیم ایف وینڈلی صدارت کریں گے ۔ کونسل برائے امریکا اسلامی تعلقات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نہاد عوض ، عالمی فورم برائے قربت اسلامی مسالک ( ایران ) کے سیکرٹری جنرل محمد علی تشکیل ، ہندوستان کے شنکر اچاریہ اوم کارسرسوتی اور پانٹیشل برائے بین المذاہب مذاکرات ( وٹیکا ) کے ایم اے گگجوٹ مقالہ پیش کریں گے ۔ چوتھا اجلاس بموضوع مذاکرات کے فروغ کی اہمیت منعقد ہو گا۔ یہودی کانگریس ( لا طینی امریکا و کریبین ) کے سیکرٹری جنرل ربی کارڈیو اپیل میں صدارت کریں گے ۔ مقررین میں متحدہ عرب امارات کے عزالدین مصطفیٰ ، بدھسٹ ایسوسی ایشن آف چائنا کے جیوچنگ اور اردن کے مرکز برائے مذہبی بقائے باہم کے حداد اور مصری شوری کونسل کے رکن نبیل ایل بیبادی شامل ہیں ۔ اختتامی اجلاس جمعہ 18 جولائی کو صبح دس بجے شروع ہو گا ۔ مسلم ورلڈ لیگ کے ایسوسی ایشن سیکرٹری عبد الرحمان ، قطعی اعلامیہ سنائیں گے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment