International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, July 15, 2008
خیبر ایجنسی ‘ لشکر اسلام اور انصار اسلام میں جھڑپ ‘ مزید ٥ افراد ہلاک ‘ ٨ زخمی
خیبر ایجنسی ۔خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں متحارب دو مذہبی گروہوں لشکر اسلام اور انصار اسلام کے مابین تازہ جھڑپ کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 8افراد زخمی ہوگئے ہیں،دوسری جانب قبائلی علاقوں پر جاسوسی طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں علاقہ شلوبرمیں لشکر اسلام اور انصارالسلام کے مابین تازہ جھڑپ میں مزید 5افراد ہلاک اور 8افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جھڑپ میں فریقین ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں ۔تین ہفتوں سے جاری جھڑپ کے نتیجے میں اب تک 133افرادہلاک اور 200سے ذائد زخمی ہوچکے ہیں ،دوسری جانب باجوڑ ایجنسی ،مہمند ایجنسی ،کرم ایجنسی ،شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت مختلف قبائلی علاقوں میں جاسوس طیاروں کی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے ،جس سے قبائل میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ،قبائل نے حکومت سے جاسوس طیاروں کی پرواز کا سلسلہ روکنے اور غیر ملکی مداخلت روکنے کی اپیل کی ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment