International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 15, 2008

دیر بازار اور اسکاوٹس قلعہ پر راکٹ حملے ‘ ٦ افراد زخمی

دیر ۔ ضلع لوئر دیر میں نامعلوم سمت سے دیر سکاوٹس کے قلعہ اور بازار پر راکٹ حملوں میں 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔لوئر دیر پولیس نے بتایا کہ نامعلوم سمت سے دیر سکاوٹس قلعہ کو راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا گیا ہے پولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے چھ راکٹ فائر کئے گئے ہیں جن میں ایک راکٹ بازار میں بھی لگا ہے پولیس کے مطابق بازار میں راکٹ فائر ہونے سے چند ایک دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے پولیس ذرائع کے مطابق دیر سکاوٹس کو نشانہ بنانے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ چند ایک جگہوں سے چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے اور جہاں راکٹ گرنے سے نقصان ہوا ہے جائزہ لیا جارہا ہے۔

No comments: