International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 15, 2008

ایران پر حملے کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے ، بین الاقوامی برادری صبر سے کام لے ، بھارت

نئی دہلی ۔ بھارت نے ایران کے خلاف کوئی فوجی طاقت کے لازمی طور پر استعمال کے خلاف خبردار کیا ہے کہ اس سے سارے علاقہ میں تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔ اس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس بحران کی یکسوئی کے لیے بات چیت کا انعقاد عمل میں لایا جائے اس کی جانب سے بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں ۔ ایران کے خلاف فوجی طاقت کے ناگزیر استعمال سے متعلق اطلاعات کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نوتیج سرنا نے بتایا کہ جن وسائل پر ایران اور بین الاقوامی برادری کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے ۔ ان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ ایران کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کی دھمکیاں دینے سے متعلق بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہاکہ بھارت ایسے کسی فوجی حملے کا مخالف ہے جو ناقابل قبول بین الاقوامی طرز عمل کے مترادف ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جن مسائل پر ایران اور بین الاقوامی برادری کے درمیان بات چیت جاری ہے ان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے ۔ بھارت ابھی بھی بات چیت اور ڈپلومیسی کا حامی ہے اور وہ دھمکیاں دینے یا طاقت کے استعمال کا مخالف ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایران پر فوجی حملے سے ساری علاقہ میں تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے اور خلیج میں رہنے والے پانچ ملین بھارتیوں کی زندگیوں اور گزر بسر و نیز عالمی معیشت پر نامواقف اثرات مرتب ہوں گے ۔ ترجمان نے وضاحت کی ۔ بھارت تمام متعلقہ حکومتوں پر زور دیتا ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ۔ افہام و تفہیم اور گفت و شنید کے پر امن راستے کو اختیار کریں ۔

No comments: