International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 15, 2008

نامعلوم افراد کا ایف آر کوہاٹ خاصہ دار پوسٹ پر راکٹ حملہ ، پنجاب سے کوہاٹ جانے والے دو پولیس اہلکار اغواء

تیمرہ گرہ ۔ نامعلوم تخریب کاروں کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر تیمرہ گرہ پر میزائیلوں کا حملہ 5سیکورٹی اہلکار معمولی زخمی ، گولہ لگنے سے سرکاری ڈاکٹر کے نجی رہائش گاہ کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔ ایک گولہ دیر سکاؤٹس چھاؤنی گیٹ کے ساتھ ،دو پریڈ گراؤنڈ ایک ڈی سی او رہائش گاہ اور ایک میزائل گولہ نیشنل بینک اور ٹیلی فون ایکس چینج کے قریب گرا ۔ میزائل گولے مختلف مقامات کے خالی جگہوں پر گرنے سے زیادہ جانی اور مالی نقصان نہ ہو سکا ۔ سیکورٹی فورسز نے بھی بھاری ہتھیاروں سے جوابی فائرنگ کی رات 3بجے سے نماز فجر تک دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کی گھن گر چ آوازوں اور سیکورٹی فورسز کی روشنی کے گولے پھینکنے سے لوگ گہری نیند سے بیدار ہو کر صبح تک جاگتے رہے ۔ واقعات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب نا معلوم تخریب کاروں نے ملا کنڈ پائین دن کے پہاڑوں سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تیمر گرہ (بلا مبٹ ) کو نشانہ بنا کر دس میزائل کے گولے داغے جو مختلف مقامات کے خالی جگہوں پر گرے جس سے زیادہ مالی یا جانی نقصان نہ ہو سکا تاہم گولوں کے ٹکڑوں سے 5سیکورٹی اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ ایک گولہ لگنے سے تیمرہ گرہ ہسپتال کے سرکاری ڈاکٹر کے نجی رہائش گاہ کو جزوی طور پر نقصان پہنچا اور دیگر میزائل پرڈی گراؤنڈ ڈی سی او اور رہائش گاہ کے قریب اور ٹیلی فون ایکس چینج کے ساتھ دریائے پنجکوڑہ کے کنارے درختوں میں لگے ۔ تخریب کاروی کی طر ف سے وقفے وقفے کے بعد میزائل داغنے جبکہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے بھی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں بھاری ہتھیاروں کی گھن گر چ آوازیں دور دور تک سنی گئیں

No comments: