International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, March 29, 2008

روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے0.18 فیصد اضافہ رہا، وفاقی ادارہ شماریات





اسلام آباد...ملک بھر میں 27 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران3 ہزار روپے تک کے کم آمدنی والے گروپ کیلئے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.18 فیصد اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات سے ہفتہ کو جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ اس ہفتے میں ایس پی آئی180.95 ریکارڈ کیا گیا جو اس سے قبل 180.62 تھا۔ کمبائن گروپ کیلئے ایس پی آئی میں 0.64 فیصد اضافہ ہوا ۔ اعدادوشمار کے مطابق3000-5000 آمدنی والے گروپ کیلئے 0.30 فیصد،5000-12000 آمدنی والے گروپ کیلئے0.52 فیصد اور 12 ہزار سے زائد آمدنی والے گروپ کیلئے 0.69 فیصد اضافہ ہوا ۔ ہفتے کے دوران10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی ان میں ایل پی جی سلنڈر، گڑ، گھی، لہسن ، چینی، آٹا، چنے کی دل، آلو اور مونگ کی دال شامل ہیں جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں انڈے، چکن، ٹماٹر، سرخ مرچ، کوکنگ آئل، پیاز، چاول اری6 ، گوشت ، کپڑے دھونے کا صابن، مسور کی دال، مٹن، دودھ، ماش کی دال، باسمتی چاول، مٹی کا تیل اور سرسوں کا تیل شامل ہیں۔

No comments: