International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, March 29, 2008
بغداد میں اتوار کی صبح تک کرفیو نافذ کر دیاگیا
بغداد ۔ بغداد میں اتوار کی صبح تک کرفیو نافذ کر دیاگیا ہے۔ عراق کے قومی نشریاتی ادارے العراقیہ پر اعلان کیاگیا ہے کہ کرفیو کے نفاذ سے بغداد کے عوام اور گاڑیاں محفوظ رہیں گی۔ یہ اقدام بغداد میں ہونے والے حالیہ تشدد کے واقعات شیعہ اور عراقی فوج میں شدید اور عراقی فوج میں شدید جھڑپوں کے پیش نظر کیاگیا ہے جن میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ۔ کرفیو اتوار کی صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ چند روز سے دارالحکومت کے کچھ علاقوںمیں عراقی شیعہ راہنما مقتدیٰ الصدر کے حامیوں اور عراقی فوج کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی اور جھڑپیں بصرہ سے شروع ہو کر بغداد تک پہنچ گئی تھیں جن میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment